Taiseer-ul-Quran - Al-An'aam : 104
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا
اِلَّا قِيْلًا : مگر بات ہوگی سَلٰمًا سَلٰمًا : سلام، سلام کی
بس سلام ہی سلام کی آواز آئے گی،
﴿ ِلَّا قِيْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا 0026﴾ (بس سلام ہی سلام کی آواز آئے گی) یہ سلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی ہوگا جیسا کہ سورة یٰسین میں فرمایا ﴿ سَلٰمٌ1۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ 0058﴾ او آپس میں بھی سلام کریں گے سورة یونس میں فرمایا ﴿ تَحِيَّتُهُمْ فِيْهَا سَلٰمٌ ﴾ اور فرشتے بھی سلام کے ساتھ ملاقات کریں گے ﴿ سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ0024﴾ غرض یہ کہ ہمیشہ باسلامت رہیں گے اور سلام پیش کیا جاتا رہے گا۔
Top