Ahsan-ul-Bayan - Al-Waaqia : 26
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا
اِلَّا قِيْلًا : مگر بات ہوگی سَلٰمًا سَلٰمًا : سلام، سلام کی
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی 1
26-1وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔
Top