Ashraf-ul-Hawashi - Al-Waaqia : 4
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ : جب ہلائی جائے گی زمین رَجًّا : ہلایا جانا
جب زمین کپکپا کر لرزنے لگے گی
جب زمین کپکپا کر لرزنے لگے گی 4 ؎ یہ اس قیامت کی علامت بیان کی جا رہی ہے کہ جب وہ واقعہ ہونے والی واقع ہوگی جس کے واقع ہونے میں کسی طرح کا کوئی سک و شبہ نہیں ہے ‘ جو پست کر دینی والی اور بلند کردینے والی ہے ‘ جب وہ آئے گی تو زمین ایک ہی بار کانپ کر رہ جائے گی اور اس کی تھرتھراہٹ ہی زمنہ کو اور اہل زمین کو ختم کر کے رکھ دے گی اور اس کو واقع ہونے میں کوئی زیادہ دیر تو نہیں لگے گی۔ وہ لوگ جنہوں نے زلزلہ کے کسی جھتکا کو دیکھا ہے وہ فوراً سمجھ جائیں گے کہ زلزلہ کتنی دیر لگاتا ہے اور اس سے کیا ہوتا ہے۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں انسان روزانہ ایک خوراک کھاتا ہے اور اسی خوراک پر اس کی زندگی کا انحصار ہے لیکن آپ نے بارہا یہ بات سنی اور دیکھی ہوگی کہ جب انسان کا وقت آجاتا ہے تو وہی خوراک اس کی موت کا باعث بن جاتی ہے اور انسان کے اندر ہی سے کوئی ایسی صورت اٹھتی ہے جو اس کو موت سے دوچار کردیتی ہے اور یہی معاملہ اس زمین کے ساتھ ہوگا۔ زمین کیا ہے ؟ ایک سیارہ ہی تو ہے جس طرح کے سیارے آپ کو اپنے سروں پر کروڑوں کی تعداد میں نظر آ رہے ہیں اور جس طرح ان سب کا آپس میں ربط قائم ہے یقینا اس ہماری زمین کا ربط بھی ان سے وابستہ ہے اور ان سارے سیاروں میں سے کسی ایک کا فنا ہونا سب کے فنا ہوجانے کی پکی اور پختہ دلیل ہے اگر تجربہ کرنا چاہو تو وہی تسبیح جو ایک سو یا ایک ہزار موتیوں کی لڑی کے طور پر تم نے سنبھال رکھ ہے اور ان سارے موتیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ کرنے کے لئے آپ نے ایک دھاگا یا ڈور استعمال کی ہے اس ڈور یا اس دھاگا کو ایک جگہ سے توڑ کر دیکھو کہ کیا ہوتا ہے کہ اچانک سارے موتی جھڑ کر زمین پر بکھرجاتے ہیں اور پھر لڑھکنے لگتے ہیں ‘ کوئی کسی طرف لڑھک جاتا ہے اور کوئی کسی طرف اور تمہاے ہاتھ میں سوائے ڈور کے کچھ بھی نہیں رہتا اور اس معاملہ میں کتنی دیر لگے گی بس اس زمین کے کپکپانے کا یہی نتیجہ ظاہر ہوگا اور اچانک ہوگا۔ (رجت) کا مادہ ر ج ج ہے۔ اس کے معنی کسی چیز کے ہلانے اور جنبش دینے کے ہیں۔
Top