Tafseer-e-Majidi - Al-Waaqia : 89
فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ
فَرَوْحٌ : تو راحت ہے وَّرَيْحَانٌ : اور رزق ہے وَّجَنَّتُ نَعِيْمٍ : اور نعمتوں والی جنت ہے
غذائیں ہیں، اور عیش کی جنت ہے،35۔
35۔ اور مقربین وہ ہیں جن کا ذکر اس سورت کی آیت 11، 12 میں آچکا ہے۔ (آیت) ” اولئک المقربون “۔ وجنت نعیم “۔ یہاں بھی مقربین کا اور اہل یمین اور اہل شمال کا ذکر اسی ترتیب سے ہورہا ہے۔ (آیت) ” روح وریحان “۔ روح کے معنی رحمت اور ریحان کے معنی خوشبو کے بھی ہیں۔ دوسرے معنی مغفرت اور استراحت اور دوزخ سے نجات اور جنت میں دخول کے بھی کیے گئے ہیں۔ قالہ قتادۃ الروح الرحمۃ وقیل ھو الرحمۃ وھو قول مجاھد وقال سعید بن جبیر وغیرہ وقال الضحاک مغفرۃ ورحمۃ (معالم) وریحان استراحۃ وقال مجاھد و سعید بن جبیر ایضا (معالم) قال ابوبکر الوراق الروح النجاۃ من النار والریحان دخول دار القرار (معالم) تفسیر کبیر میں جو یہاں پہنچ کر افسوس ہے کہ خود امام المفسرین کی نہیں بلکہ ان کے بعد شاگردوں کی تفسیر رہ گئی ہے، یہ نکتہ بھی لکھا ہے کہ روح وریحان وجنت نعیم کی یہ سہ گانہ بشارتیں ان کی زندگی کے تین شعبوں، عقیدہ حق اور کلمہ طیبہ اور اعمال حسنہ کے مقابل ہیں اور اس سے اشارہ ان کے قلب، ان کی زبان اور ان کے اعضاء ظاہری تینوں کی سلامت ذوق کی جانب ہوگیا۔
Top