Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 13
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ
ثُلَّةٌ : ایک بڑا گروہ ہیں مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ : اگلے لوگوں میں سے
ایک بڑا گروہ اگلوں میں سے
ایک بڑی جماعت پہلے لوگوں میں سے ہو گی 13 ؎ پہلے لوگوں میں سے (السبقون) اور (المقربون) کی کثرت ہوگی یہاں تک کہ انکا ایک انبوہ کثیر جنت میں جائے گا۔ (للہ) انبوہ کثیر اور بہت بڑی جماعت پر بولا جاتا ہے اور اصل میں ” ثلۃ “ لغت میں اون کے ایک گتھے کو کہتے ہیں اور کثرت اجتماع کی مناسبت سے انبوہ کثیر کے لئے ثلۃ کا استعمال ہوتا ہے پہلے لوگوں میں ان کی کثرت بیان کی گئی ہے ‘ کیوں ؟ اس لئے جو قربانیاں اور ایثار انہوں نے اسلام کی خاطر کیا وہ دوسروں نے جو ان کے بعد میں آنے والے تھے نہ کرسکے اور جوں جوں وقت گزرتا گیا لاریب ان کی تعدا دمیں کمی آتی گئی اور اس وقت جو حال ہے وہ سب کی آنکھوں کے سامنے ہے کہ کارخیر کے لئے دعوت دینے والے بھی خود غرض ہوچکے ہیں وہ دعوت الٰہی کو پیش کریں گے تو محض اس لئے کہ ان کا بھی اس میں کچھ فائدہ ہو ورنہ وہ ذاتی فوائد کے علاوہ دین کی بات کہنے اور سننے کے لئے قطعاً تیار نہیں۔
Top