Tafseer-e-Madani - Al-Waaqia : 13
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ
ثُلَّةٌ : ایک بڑا گروہ ہیں مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ : اگلے لوگوں میں سے
ایک بڑا گروہ ہوگا اگلوں میں سے
[ 10] زمرہ مقربین میں شامل خوش نصیبوں کی نشاندہی : سو زمرہ مقربین میں شامل ان خوش نصیبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ ایک بڑا گروہ ہوگا اگلوں میں سے ہوگا [ ثلۃ ] کے معنی مطلق جماعت کے بھی آتے ہیں، اور بڑی جماعت کے بھی، مگر یہاں سیاق وسباق کے اعتبار سے اس سے مراد بڑی جماعت ہی ہے، پھر آگے اس کے مصداق کی تعیین حضرات اہل علم کے دو قول ہیں ایک یہ کہ یہاں پر اولین سے مراد پہلی امتوں کے لوگ ہیں، اور آخرین سے مراد اس امت کے لوگ، جب کہ دوسرا قول ہے کہ اس سے مراد اسی امت کے اولین و آخرین ہیں، جس کی مزید تفصیل اگلے حاشیے میں آرہی ہے، بہرکیف اس ارشاد سے واضح فرما دیا گیا کہ مقربین کے اس مبارک و مسعور گروہ میں شامل ہونے کی سعادت کن لوگوں کو نصیب ہوگی۔ چناچہ ارشاد فرمایا گیا کہ ان میں ایک بڑی تعداد اگلوں کی ہوگی اور قلیل تعداد پچھلوں کی بھی۔ یہاں پر ثلۃ کے مقابلے میں چونکہ قلیل کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ اسلئے اس قرینے کی بنا پر اس لفظ کو یہاں پر گروہ کثیر اور بڑی جماعت کے معنی میں لیا جائے گا جیسا کہ ابھی کچھ ہی اوپر اسی حاشیے کے شروع میں بھی گزرا۔ یعنی ان کی ایک بڑی جماعت پہلوں میں سے ہوگی کہ وہی حضرات سبق الی الخیرات کے مشرف رہے ہوں گے۔ وباللّٰہ التوفیق،
Top