Tafseer-e-Usmani - Al-Waaqia : 59
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ
ءَاَنْتُمْ : کیا تم تَخْلُقُوْنَهٗٓ : تم پیدا کرتے ہو اس کو اَمْ نَحْنُ : یا ہم ہیں الْخٰلِقُوْنَ : جو پیدا کرنے والے ہیں
اب تم اس کو بناتے ہو یا ہم ہیں بنانے والے9
9  یعنی رحم مادر میں نطفہ سے انسان کون بناتا ہے۔ ؟ وہاں تو تمہارا کسی کا ظاہری تصرف بھی نہیں چلتا۔ پھر ہمارے سوا کون ہے جو پانی کے قطرہ پر ایسی خوبصورت تصویر کھینچتا اور اس میں جان ڈالتا ہے۔
Top