Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 59
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ
ءَاَنْتُمْ : کیا تم تَخْلُقُوْنَهٗٓ : تم پیدا کرتے ہو اس کو اَمْ نَحْنُ : یا ہم ہیں الْخٰلِقُوْنَ : جو پیدا کرنے والے ہیں
کیا تم اس کو انسان بناتے ہو یا ہم اس کو بنانے والے ہیں۔
(59) کیا تم اس کو انسان بناتے ہو یا ہم اس کے بنانے والے ہیں۔ یعنی مادہ منویہ کا ڈال دینا اور منی کا رحم میں پہنچانا بظاہر تمہارا کام ہے۔ لیکن نطفے کے رحم میں پہنچنے کے بعد اس کو بنانا اور رحم مادر میں اس کی تخلیق یہ کس کا کام ہے اور اندھیری کوٹھری میں کس کا دست صنعت اپنی کاریگری کے جوہر دکھاتا ہے اور وہ کس کی کلک قدرت ہے جو پانی کی بوند کو جیتا جاگتا خوش نما انسان بنانکالتا ہے۔
Top