Ruh-ul-Quran - Al-Waaqia : 90
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ
وَاَمَّآ : اور لیکن اِنْ : اگر كَانَ : ہے مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والوں میں سے
اور اگر وہ اصحاب الیمین میں سے ہوا
وَاَمَّـآ اِنْ کَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ۔ فَسَلٰـمٌ لَّـکَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ۔ (الواقعۃ : 90، 91) (اور اگر وہ اصحاب الیمین میں سے ہوا۔ تو تیرے لیے سلامتی ہے اے صاحب یمین۔ ) آیت میں مِنْسلام کے صلے کے طور پر نہیں، بلکہ ضمیرخطاب کے بیان کے لیے آیا ہے۔ اس لیے اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اے صاحب یمین تیرے لیے سلامتی ہو۔ یعنی تیرے ساتھ وہ معاملہ کیا جائے گا جس میں ہر قدم پر سلامتی تیرے انتظار میں ہوگی۔ اور تجھے ان نعمتوں سے نوازا جائے گا جن کا ذکر اسی سورة میں پہلے ہوچکا ہے۔
Top