Mazhar-ul-Quran - Al-Waaqia : 13
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ
ثُلَّةٌ : ایک بڑا گروہ ہیں مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ : اگلے لوگوں میں سے
بہت1 سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے۔
(ف 1) یہ مقربین کی تفصیل ہے کہ وہ پہلے لوگوں میں بہت ہیں ورپچھلوں میں تھوڑے، اور اگلے سے مراد یا تو پہلی امتیں ہیں زمانہ آدم (علیہ السلام) سے ہمارے سرکار سید عالم کے عہد مبارک تک کی جیسا کہ اکثر مفسرین کا قول ہے لیکن یہ قول نہایت ضعیف ہے اگرچہ مفسرین نے اس کے وجوہ ضعف کے جواب میں بہت سی توجیہات بھی کی ہیں قول صحیح تفسیر میں یہ ہے کہ اگلوں سے امت محمدیہ ہی کے پہلے لوگ مہاجرین وانصار میں سے جو سابقین اولین ہیں وہ مراد ہیں اور پچھلوں سے ان کے بعد والے، احادیچ سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے حدیث مرفوع میں ہے کہ اولین وآخرین یہاں اسی امت کے پہلے اور پچھلے ہیں اور یہ بھی مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ دونوں گروہ میری ہی امت کے ہیں۔ (تفسیر کبیروبحرالعلوم وغیرہ) ۔
Top