Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
124
125
126
127
128
129
130
131
132
133
134
135
136
137
138
139
140
141
142
143
144
145
146
147
148
149
150
151
152
153
154
155
156
157
158
159
160
161
162
163
164
165
166
167
168
169
170
171
172
173
174
175
176
177
178
179
180
181
182
183
184
185
186
187
188
189
190
191
192
193
194
195
196
197
198
199
200
201
202
203
204
205
206
207
208
209
210
211
212
213
214
215
216
217
218
219
220
221
222
223
224
225
226
227
228
229
230
231
232
233
234
235
236
237
238
239
240
241
242
243
244
245
246
247
248
249
250
251
252
253
254
255
256
257
258
259
260
261
262
263
264
265
266
267
268
269
270
271
272
273
274
275
276
277
278
279
280
281
282
283
284
285
286
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Tafseer-e-Mazhari - Al-Baqara : 260
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِیْ كَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ قَالَ اَوَ لَمْ تُؤْمِنْ١ؕ قَالَ بَلٰى وَ لٰكِنْ لِّیَطْمَئِنَّ قَلْبِیْ١ؕ قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّیْرِ فَصُرْهُنَّ اِلَیْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰى كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ یَاْتِیْنَكَ سَعْیًا١ؕ وَ اعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۠ ۧ
وَاِذْ
: اور جب
قَالَ
: کہا
اِبْرٰھٖمُ
: ابراہیم
رَبِّ
: میرے رب
اَرِنِيْ
: مجھے دکھا
كَيْفَ
: کیونکر
تُحْيِ
: تو زندہ کرتا ہے
الْمَوْتٰى
: مردہ
قَالَ
: اس نے کہا
اَوَلَمْ
: کیا نہیں
تُؤْمِنْ
: یقین کیا
قَالَ
: اس نے کہا
بَلٰي
: کیوں نہیں
وَلٰكِنْ
: بلکہ
لِّيَطْمَئِنَّ
: تاکہ اطمینان ہوجائے
قَلْبِىْ
: میرا دل
قَالَ
: اس نے کہا
فَخُذْ
: پس پکڑ لے
اَرْبَعَةً
: چار
مِّنَ
: سے
الطَّيْرِ
: پرندے
فَصُرْھُنَّ
: پھر ان کو ہلا
اِلَيْكَ
: اپنے ساتھ
ثُمَّ
: پھر
اجْعَلْ
: رکھ دے
عَلٰي
: پر
كُلِّ
: ہر
جَبَلٍ
: پہاڑ
مِّنْهُنَّ
: ان سے (انکے)
جُزْءًا
: ٹکڑے
ثُمَّ
: پھر
ادْعُهُنَّ
: انہیں بلا
يَاْتِيْنَكَ
: وہ تیرے پاس آئینگے
سَعْيًا
: دوڑتے ہوئے
وَاعْلَمْ
: اور جان لے
اَنَّ
: کہ
اللّٰهَ
: اللہ
عَزِيْزٌ
: غالب
حَكِيْمٌ
: حکمت والا
اور جب ابراہیم نے (خدا سے) کہا کہ اے پروردگار مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیونکر زندہ کرے گا۔ خدا نے فرمایا کیا تم نے (اس بات کو) باور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ لیکن (میں دیکھنا) اس لئے (چاہتا ہوں) کہ میرا دل اطمینان کامل حاصل کرلے۔ خدا نے فرمایا کہ چار جانور پکڑوا کر اپنے پاس منگا لو (اور ٹکڑے ٹکڑے کرادو) پھر ان کا ایک ٹکڑا ہر ایک پہاڑ پر رکھوا دو پھر ان کو بلاؤ تو وہ تمہارے پاس دوڑتے چلے آئیں گے۔ اور جان رکھو کہ خدا غالب اور صاحب حکمت ہے۔
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰھٖمُ رَبِّ اَرِنِيْ كَيْفَ تُـحْيِ الْمَوْتٰى (اور یاد کرو ( اس واقعہ کو) جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا تھا اے میرے رب مجھے دکھا دے کہ مردوں کو تو زندہ کس طرح کرتا ہے۔ (وجہ سوال) حسن (رح) ، قتادہ (رح) ، عطا (رح) ، خراسانی (رح) اور ابن جریح (رح) نے سوال مذکور کی وجہ یہ بیان کی کہ گدھے کی ایک لاش حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے سمندر کے کنارے پر پڑی دیکھی جب سمندر 1 چڑھتا تھا تو دریائی (مردار خوار) جانور ( سمندر کے پانی کے ساتھ) آکر اس لاش کو کھاتے تھے اور پانی کے اتار کے بعد صحرائی درندے اور پرندے اس کو کھانے لگتے تھے حضرت ابراہیم کو یہ کیفیت دیکھ کر تعجب ہوا اور عرض کیا میرے رب میں یہ تو جانتا ہوں کہ تو اس ( مردار کے مختلف حصوں) کو سمندر و صحراء سے لا کر یکجا ( کرکے زندہ) کردے گا لیکن مجھے دکھادے کہ تو اس کو کس طرح زندہ کرے گا تاکہ آنکھوں سے دیکھنے کے بعد میرے ایمان میں اضافہ ہوجائے۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ جب نمرود نے دو آدمیوں کو بلوا کر ایک کو قتل کر ادیا اور دوسرے کو آزاد کردیا اور بولا : اَنَا اُحْیِی وَ اُمِیْتُ تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا : اللہ تو مرنے کے بعد زندہ کریگا ( اگر تو بھی کرسکتا ہے تو کر) نمرود نے کہا کیا تو نے خدا کو ایسا کرتے دیکھا ہے ؟ ابراہیم (علیہ السلام) ہاں نہ کہہ سکے اور اس وقت اللہ سے مذکورہ بالا سوال کیا تاکہ نمرود کی ایسی بات کے جواب میں ہاں کہہ سکیں۔ سعید بن جبیر ؓ نے بیان کیا کہ جب اللہ نے ابراہیم کو اپنا خلیل بنا لیا تو بحکم خدا فرشتۂ موت نے آکر آپ کو یہ بشارت دی ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا۔ اس بات کی نشانی کیا ہے فرشتہ نے کہا اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے گا اور آپ کی درخواست پر مردوں کو زندہ کردے گا اس وقت حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے مذکورہ بالا سوال کیا۔ قَالَ اَوَلَمْ تُؤْمِنْ (ا اللہ نے فرمایا : کیا تجھے یقین نہیں ہے کہ مار دینے کے بعد میں دوبارہ اجزاء کو جوڑ کر زندہ کرسکتا ہوں۔ اللہ اگرچہ واقف تھا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا ایمان سب سے زیادہ پختہ ہے لیکن صرف اس وجہ سے کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے جواب کو دوسرے لوگ سن لیں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے مذکورہ بالا سوال کیا۔ قَالَ بَلٰي وَلٰكِنْ لِّيَطْمَىِٕنَّ قَلْبِىْ (ابراہیم ( علیہ السلام) نے کہا مانا کیوں نہیں مگر میرا یہ سوال تو اپنے دل کے ٹھہراؤ کے لیے ہے۔ یعنی مجھے قلبی اطمینان ہوجائے بصیرت اور سکون قلب معاینہ کے بعد بڑھ جائے استدلال ( عقلی) اور وحی ( وجدانی) کے ساتھ مشاہدہ مل جائے تو جی کا ٹھہراؤ ہوجائے۔ یا یہ مطلب ہے کہ میرے دل کو اس بات کا اطمینان ہوجائے کہ تو نے مجھے اپنا خلیل بنا لیا ہے اور میری دعاء کو تو قبول فرمائے گا۔ حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : نَحْنُ اَحَقُّ بالشَّکِّ مِنْ اِبْرَاھِیْمَ اِذْ قَالَ رَبِّ اَرِنِیْ کَیْفَ تُحْیِی الْمَوْتٰی (الایۃ) وَ رَحِمَ اللہ لُوْطًا لَقَدْ کَانَ یَأْوِیْ ٓ اِلٰی رُکْنٍ شَدِیْدٍ ۔ وَ لَوْ لَبِثْتُ السِّجْنَ طُوْلَ مَا لَبِثَ یُوْسُفُ لَاجَبْتُ الدَّاعِیَ (متفق علیہ) یعنی ہم ابراہیم (علیہ السلام) سے زیادہ شک کے حق دار ہیں جب کہ انہوں نے رَبِّ اَرِنِیْ کَیْفَ تُحْیِی الْمَوْتٰی کہا تھا ( اور اپنے لفظوں سے شک کا اظہار کیا تھا) اور لوط پر اللہ کی رحمت ہو وہ ایک قوی سہارے کی طرف رجوع کرنا چاہتے تھے ( یعنی ظاہری سہارے کے طالب تھے) اور اگر میں قید خانہ میں اتنی طویل مدت تک رہتا جتنی مدت یوسف رہے تو میں ( بادشاہ کی طرف سے) بلانے والے کے قول کو ( بلا شرط) مان لیتا ( اور اس کے ساتھ چلا جاتا) ۔ اس حدیث کی معنوی تشریح مختلف طور پر کی گئی ہے۔ اسماعیل بن یحییٰ مزنی (رح) کہتے تھے کہ اللہ کا مردوں کو زندہ کرنا نہ رسول اللہ کے لیے کوئی شک کی چیز تھا نہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے لیے اس میں کسی کو شک نہ تھا شک صرف اس بات میں تھا کہ کیا اللہ تعالیٰ ہماری دعا بھی قبول فرما لے گا یا نہیں لیکن اس تشریح کی تردید خود آیت : او لم تؤمن قال بلیٰ و لٰکن لیطمئن قلبی سے ہو رہی ہے (آیت بتارہی ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا مقصد احیاء موتیٰ کے متعلق اطمینان قلب حاصل کرنا تھا ) امام ابو سلیمان خطابی نے کہا کہ حدیث میں شک کا اعتراف ہی نہیں ہے رسول اللہ نے نہ اپنے شک کا اعتراف کیا نہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے شک کرنے کا بلکہ شک کی نفی موجود ہے مطلب یہ ہے کہ جب مجھے شک نہیں تو ابراہیم (علیہ السلام) کو تو بدرجہ اولیٰ شک نہ ہونا چاہئے (گویا) حضور ﷺ نے تواضع و انکسار نفس کے طور پر اپنے کو چھوٹا اور ابراہیم کو بڑا قرار دیا۔ حدیث : لو لبثت فی السجن۔۔ کا بھی یہی مطلب ہے حدیث میں اس طرف اشارہ ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی درخواست شک کی وجہ سے نہیں تھی ( یقین تو ان کو پہلے ہی تھا) بلکہ معائنہ سے علم و یقین میں اضافہ چاہتے تھے استدلال سے اطمینان قلب اور معرفت کا حصول اتنا نہیں ہوتا جتنا آنکھوں سے دیکھنے سے ہوتا ہے۔ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ خبر معاینہ کے برابر نہیں ہوتی۔ اللہ نے حضرت موسیٰ کو بنی اسرائیل کے گؤ سالہ پرستی کی اطلاع دیدی مگر آپ نے تورات کی تختیاں نہیں پھینکیں لیکن جب ان کی حرکت اپنی آنکھوں سے دیکھ لی تو تختیاں پھینک دیں کہ وہ ٹوٹ گئیں۔ یہ حدیث امام احمد اور طبرانی نے حضرت ابن عباس ؓ کی روایت سے بیان کی ہے لیکن جو حدیث طبرانی (رح) نے حضرت انس کی روایت سے اور خطیب نے حضرت ابوہریرہ کی روایت سے اچھی اسناد کے ساتھ بیان کی ہے اس میں حضرت موسیٰ کے واقعہ کا ذکر نہیں ہے (صرف لیس الخیر کالمعاینۃ مذکور ہے ) ۔ یہ بھی روایت ہے کہ اس آیت کے نزول کے بعد بعض لوگوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے تو شک کیا لیکن ہمارے حضور ﷺ نے شک نہیں کیا۔ میں کہتا ہوں یہ قول اور یہ توجیہ حدیث میں ضعیف ہے کیونکہ ابراہیم (علیہ السلام) کا شک نہ کرنا تو خود آیت میں مذکور ہے دیکھو ابراہیم (علیہ السلام) نے بلٰی و لٰکن لیطمئن قلبی کہا تھا۔ اس کلام کے بعد حضرت ابراہیم کی طرف شک کی نسبت کس طرح کی جاسکتی ہے اور دفعہ تو ہم کی ضرورت ہی کیا ہے میرے نزدیک تحقیق وہ ہے جو صوفیہ صافیہ نے بیان کی ہے کہ سلوک کے دو مقام ہیں : (1) عروج (2) نزول۔ عروج یہ ہے کہ آدمی تمام بشری اوصاف کا لباس اتار پھینکے۔ اس کے اندر ملکوتی صفات اور قدسی احوال پیدا ہوجائیں۔ رسول اللہ نے جب خود طے کے روزے رکھے اور صحابہ کو طے کے روزے رکھنے کی ممانعت فرمائی صحابہ ؓ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ آپ بھی تو طے کے روزے رکھتے ہیں حضور ﷺ نے فرمایا : میں تمہاری ( اس ظاہری بشری) ہیئت کی طرح نہیں ہوں مجھے تو میرا رب کھلاتا پلاتا ہے اس حدیث میں مقام عروج ہی کا بیان ہے۔ اہل اللہ کی اصطلاح میں اس سیر حیٰوۃ کو سیرالی اللہ اور سیر فی اللہ کہتے ہیں نزول کا یہ معنی ہے کہ عروج کے بعد پھر لوٹ کر بشری صفات سے موصوف ہوجائے اس رجوعی سیر کو سیر من اللہ باللہ کہتے ہیں۔ مقام نزول مقام تکمیل ہوتا ہے اس مقام پر پہنچنے والا مخلوق کو خالق کی طرف آنے کی دعوت دیتا ہے۔ ( یعنی صاحب دعوت ہوتا ہے) (1) [ یاد رکھنا چاہئے کہ سلوک میں مقام عروج تک پہنچنے سے صرف اپنی تکمیل ہوتی ہے عارف کا رخ صرف حق تعالیٰ کی طرف ہوتا ہے معرفت حق اس کو حاصل ہوتی ہے ‘ وہ صفات بشر یہ فنا کر چکتا ہے بشری انانیت کھو دیتا ہے وہ اس صاف آئینہ کی طرح ہوتا ہے جس پر اگر آفتاب کا عکس پڑتا ہے تو پار ہوجاتا ہے اور اسکے ذرہ ذرہ کو روشن کردیتا ہے یہاں تک کہ سوائے آفتاب کی شعاعوں کے آئینہ کی ہستی نظر ہی نہیں آتی۔ وہ نور چیں ضرور ہوتا ہے مگر عکس ریز نہیں ہوتا خود روشن ہوتا ہے لیکن دوسروں کو روشنی نہیں دے سکتا تاریک کمرہ میں اس کا عکس نہیں پہنچتا مقام عروج میں انسان میں محض ملکوتی صفات پیدا ہوجاتی ہیں نہ کھانے پینے کی خواہش نہ دکھ سکھ کا احساس نہ اسکے اندر بشری تقاضے کار فرما لیکن صاحب عروج کی مزید تکمیل کیلئے اسکو پھر لوٹا کر بشری صفات کے ساتھ متصف کیا جاتا ہے خالص ملکوتیت اور نری قدسیت باقی نہیں رہتی خواص بشریت اور لوازم انسانیت پھر بدرجۂ اتم اس میں نمودار ہوجاتے ہیں اب وہ دوسرے انسانوں کی طرح ہوش حواس کی دنیا میں ہوتا ہے علائق بشری سے وابستہ ہوجاتا ہے، لذت و الم پیاس اور بھوک صنفی اور شکمی خواہشات کا احساس اس میں پیدا ہوجاتا ہے اب وہ دوسرے انسانوں سے علیحدہ نہیں ہوتا سب کے ساتھ مخلوط ہوتا ہے جب دوسرے آدمیوں سے اس کو مناسبت تامہ ہوجاتی ہے تو مقام عروج میں جو کچھ دیکھ کر آتا ہے اس مقام نزول میں اتر کر دوسروں کو بھی بتاتا ہے جس چشمہ سے خود سیراب ہوچکا ہوتا ہے دوسروں کو بھی اسی پانی سے سیراب کرتا ہے اب وہ ایسا آئینہ ہوجاتا ہے جس کا ایک رخ روشن ہوتا ہے اور دوسرے رخ پر بشریت کا مصالحہ لگا ہوتا ہے روشن رخ سے وہ آفتاب الوہیت و وحدت کی شعاعیں کھینچتا ہے اور تاریک رخ کی وجہ سے اس نور بےکیف اور ہدایت الٰہی کی روشنی کو اپنے اندر روک کر تاریک دلوں پر عکس ریزی اور نور پاشی کرتا ہے پس اس مقام پر اسکو دوسرے انسانوں سے جتنی زیادہ مناسبت ہوتی ہے اتنا ہی اسکی تبلیغ و ہدایت سے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ مرتبہ عروج پر کامل طور پر فائز تو سب ہی انبیاء او اہل عرفان ہوتے ہیں گو درجات کا فرق ہوتا ہے اور کمال عروج سب کو حاصل ہوتا ہے لیکن مقام نزول کے اعتبار سے تمام انبیاء ایک جیسے نہیں ہوتے یہی وجہ ہے کہ ہر پیغمبر کی تبلیغ سے بھی ایک جیسا فائدہ نہیں ہوا کسی سے فیض یاب کم لوگ ہوتے ہیں کسی سے زیادہ۔] نزول کی حکمت یہ ہے کہ فیض بخشنے والے اور فیض قبول کرنے والے میں باہم مناسبت ہونی ضروری ہے تاکہ فیض یابی میں سہولت ہو جیسے رنگ ریزی اور رنگ پذیری بغیر باہمی تناسب کے نہیں ہوتی ( اسی طرح فیض بخشی اور فیض یابی کے درمیان خواص وصفات اور احوال میں قدرے مشابہت لازم ہے بالکل بیگانگی مانع استفاضہ ہے) اسی لیے انسانوں کی ہدایت کے لیے اللہ نے انسانوں کو نبی بناکر بھیجا۔ عوام براہ راست انبیاء کی وساطت کے بغیر بارگاہ الٰہی سے فیض یاب نہیں ہوسکتے ( اللہ نور محض ہے اور عام انسان کثافت خالص۔ ظلمت کا نور سے جوڑ نہیں ہوسکتا) یہی وجہ ہے کہ انسانوں کے لیے فرشتوں کو بھی پیغمبر بنا کر نہیں بھیجا۔ ( کیونکہ فرشتے بشری آلائشوں سے قطعاً پاک اور مجسم نور ہیں ان سے ظلمانی الطبع انسانوں کو کچھ فائدہ نہیں ہوسکتا) اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : (ترجمہ) اگر زمین پر ملائکہ چلتے پھرتے ہوتے تو ہم ان کی ہدایت کے لیے آسمان سے فرشتہ کو رسول بنا کر اتارتے۔ دوسری جگہ فرمایا : (ترجمہ) اگر ہم پیغامبر کو فرشتہ بناتے تو اس فرشتہ کو مرد بناتے اور انسانی جامہ پہناتے جس شخص کی حالت نزول جتنی کامل ہوگی اتنی ہی اس کی تبلیغ کامل اور دعوت آفاق گیر ہوگی دیکھو اگر کوئی شکاری کسی بلند ترین مقام سے شکار کے تیر مارے تو اکثر نشانہ خطا جاتا ہے ( اسی طرح صاحب عروج جب تک مقام نزول پر اتر کر تبلیغ نہیں کرے گا دعوت ناکام رہے گی) حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی قدس سرہٗ نے فرمایا : حضرت نوح کی دعوت فراق کے ساتھ تھی اس لیے لوگوں نے رد کردی اور رسول اللہ کی دعوت مقارنت کے ساتھ تھی اس لیے لوگوں نے مان لی۔ شیخ کا مطلب یہ ہے کہ عوام کی استعداد و صلاحیت انتہائی پست ہوتی ہے اور حضرت نوح مقام عروج پر تھے۔ آپ کے اور عوام کے درمیان زیادہ قرب نہ تھا فریقین کے احوال میں باہم مناسبت نہ تھی اس لیے دعوت ناکام رہی اور رسول اللہ (تکمیل عروج کے بعد) انتہائے نزول پر اتر آئے تھے ( اور عوام سے آپ کے احوال قریب اور متناسب ہوگئے تھے) اس لیے آپ کی دعوت پر لوگوں نے لبیک کہی عارف کامل پر جب نزول کے آثار نمایاں ہوتے ہیں تو اس وقت وہ بالکل عوام کی طرح اسباب ( ظاہری) کے دامن سے وابستہ نظر آتے ہیں اسی مقام پر اتر کر رسول اللہ نے جنگ کے موقع پر تہ بر تہ زرہ پہنی تھی ( اور جسم مبارک کی حفاظت کے لیے لوہے کی زرہ استعمال کی تھی) اور مدینہ کے گرداگرد دشمن کی روک کے لیے خندق کھدوائی تھی۔ اسی مقام پر عارف کامل اپنے یقین کی زیادتی اور قلبی سکون حاصل کرنے کے لیے استدلال قطعی کا خواہاں ہوتا ہے پس حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ اسی مقام کی تشریح ہے اور حضرت لوط ( علیہ السلام) نے لَوْ اَنَّ لِیْ بِکُمْ قُوَّۃً اٰوْ اَوِیْ اِلٰی رُکْنٍ شَدِیْدٍ اسی مقام میں کہا تھا۔ حدیث مذکور میں رسول اللہ نے زیادتی یقین کی طلب کو (لفظی اور) ظاہری مشابہت کی وجہ سے شک فرمایا اور نحن احق بالشک من ابراہیم فرما کر اپنے مقام نزول کی تعبیر کی۔ مراد یہ ہے کہ ہمارا مقام نزول تو ابراہیم (علیہ السلام) کے مقام نزول سے زیادہ کامل ہے اس لیے زیادت یقین کی طلب ہم کو ابراہیم (علیہ السلام) سے زیادہ ہونی چاہئے حقیقت میں بھی رسول اللہ کا مقام نزول حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے درجہ نزول سے بڑھا ہوا تھا اسی لیے تمام انسانوں کی ہدایت کے لیے آپ کو بھیجا گیا اسی طرح آپ کا مرتبۂ عروج بھی ہر عروج سے بلند تھا۔ فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْاَدْنیٰگویا آپ کمال کے دونوں جہات (عروج و نزول) کو محیط تھے۔ رہا حضرت لوط ( علیہ السلام) کے متعلق حضور ﷺ کا ارشاد مذکور تو اس کا معنی یہ ہے کہ حضرت لوط مقام نزول میں تھے اس تشریح پر حضرت لوط ( علیہ السلام) کی مدح ہوگی۔ باقی حضرت یوسف ( علیہ السلام) کے تذکرہ والی حدیث سے تو ثابت ہو ہی رہا ہے کہ رسول اللہ کا مرتبۂ نزول حضرت یوسف ( علیہ السلام) کے درجہ نزول سے زیادہ کامل تھا اگر حضرت یوسف ( علیہ السلام) کا نزول حضور ﷺ کے مرتبہ نزول کے برابر ہوتا تو ( پہلی ہی مرتبہ) بلانے والے کی دعوت کو قبول کرلیتے۔ وا اللہ اعلم۔ قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ : اللہ نے فرمایا : ( جب تو اطمینان قلب کے لیے اپنی نظر سے مردوں کو زندہ کرنے کی کیفیت دیکھنا چاہتا ہے) تو چار پرندے پکڑ لے۔ الطیر مصدر بمعنی اسم فاعل ہے یا طائر کی جمع ہے۔ صَحْبٌ صَاحِبٌ کی جمع ہے۔ مجاہد عطاء بن رباح اور ابن جریح نے بیان کیا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے چار پرندے لے لیے۔ مور۔ مرغ۔ کبوتر اور کوّا۔ حضرت ابن عباس ؓ کے ایک قول میں بجائے کبوتر کے گدھ آیا ہے۔ عطاء خراسانی کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس وحی بھیجی کہ سبز بطخ، کالا کوّ ا، سفید کبوتر اور سرخ مرغ لے لے۔ میں کہتا ہوں چار پرندے لینے کا حکم شاید اس وجہ سے دیا کہ انسان اور دوسرے تمام حیوان چار اخلاط سے بنے ہیں اور چار اخلاط چار عناصر سے پیدا ہوتے ہیں۔ سرخ مرغ خون کی تعبیر ہے اور سفید کبوتر بلغم کی اور سیاہ کو اسوداء کو بتارہا ہے اور سبز بطخ صفراء کو۔ ان جانوروں کو مرے پیچھے زندہ کرنا اس امر کی دلیل ہے کہ انسانی اجزاء بھی مرنے کے بعد زندہ کئے جاسکتے ہیں۔ بیضاوی (رح) نے لکھا ہے اس میں اس بات کی طرف لطیف اشارہ ہے کہ مذکورہ جانوروں کے خصوصی اوصاف کو فنا کئے بغیر نفس کو حیات ابدی حاصل نہیں ہوسکتی ظاہری سجاوٹ اور خواہشات کی محبت طاؤس کی خصوصیت ہے، رعب داب اور حملہ کرنے میں مرغ مشہور ہے دناء تِ نفس اور طول آرزو کوّے کی صفت ہے، بلندی کی طلب اور ہوا کی طرف اٹھنا کبوتر کا خاصہ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) مقام نزول و دعوت میں تھے اس لیے آپ کو اللہ نے ہدایت کا طریقہ سکھایا کہ مرید کو فنا اور بقا دونوں کی تعلیم دیں چناچہ آپ نے جانوروں کو پکڑ کر پارہ پارہ کیا گویا یہ سلوک و فنا کی طرف اشارہ ہے پھر آپ نے ان کو بحکم خدا پکارا اس سے اشارہ جذب الی اللہ اور بقاء کی طرف ہے۔ ( ہماری یہ تفصیل تفسیر قرآن سے غیر متعلق ہے یہ صرف اہل بصیرت کی بصیرت اندوزیاں ہیں۔ ) وا اللہ اعلم۔ فَصُرْھُنَّ : ابو جعفر اور حمزہ کی قراءت فَصِرْھُنَّ ہے یعنی ان کو پارہ پارہ اور ریزہ ریزہ کردے۔ یہ لفظ صار یَصِیْرُ صَیْرًا سے ماخوذ ہے اور قراء کے نزدیک صَرٰی یَصری صریًا کا مقلوب ہے۔ باقی قاریوں نے فصُرْھُنَّ پڑھا ہے یعنی ان کو ہلا لے ملا لے۔ اس وقت ( اس لفظ کا مادہ صَوْرٌہو گا اور یہ) صُرْتُ اَصُوْرُ سے ماخوذ ہوگا عطا نے کہا صُرْھُنَّ کا معنی ہے ان کو جمع کرلے۔ صَارَ یَصُوْرُ کا معنی جمع کرنے کا ہے۔ اِلَيْكَ ( اپنی طرف) بر قراءت جمہور اس کا تعلق فَصُرْھُنَّ سے ہے اور بر قراءت حمزہ ایک لفظ محذوف سے تعلق ہے یعنی مُنْضَمَّا اِلَیْکَ . ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰي كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا (پھر ہر پہاڑ پر ان کا ایک حصہ رکھ دے۔ عاصم نے بروایت ابوبکر جُزُءً ا قرآن میں ہر جگہ پڑھا ہے اور ابو جعفر نے جُزًا اور جمہور نے جُزْءً ا . ابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس کا قول نقل کیا ہے کہ اللہ نے حضرت ابراہیم کو حکم دیا کہ پرندوں کو ذبح کرکے ان کے پر نوچ کر سب پر اور خون اور گوشت مخلوط کرلیں پھر اس مخلوط کے حصے کرکے پہاڑوں پر رکھ دیں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اس کے سات حصے کرکے سات پہاڑوں پر رکھ دیئے اور سب کے سر اپنے پاس روکے رکھے۔ ابن جریح اور سدی کی بھی یہی روایت ہے لیکن ابن جریر نے بوساطت ابن اسحاق نیز قتادہ ؓ نے حضرت ابن عباس کا قول نقل کیا ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ہر پرندہ کے چار حصے کرکے ایک ایک حصہ ہر پہاڑ پر رکھ دیا ( یعنی چار پہاڑوں پر چار حصے رکھ دیئے) ۔ ثُمَّ ادْعُهُنَّ (پھر ان کو پکارو) یعنی یوں کہو کہ بحکم خدا آجاؤ۔ يَاْتِيْنَكَ سَعْيًا (وہ جلد جلد اڑتے ہوئے یا تیز تیز پیدل دوڑے ہوئے آجائیں گے۔ ) حسب الحکم حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ان کو پکارا فوراً ہر پرندہ کے خون کا ہر قطرہ دوسرے قطرہ سے ہر پر دوسرے پر سے اور ہر ہڈی اور ٹکڑا دوسری ہڈی اور ٹکڑے سے ملنے لگا اور ابراہیم (علیہ السلام) کی نظر کے سامنے ہر جسم بغیر سر کے پورا بن گیا پھر جسم اپنے اپنے سروں کی طرف آئے اور سروں سے جڑ کر بحکم خدا زندہ پرندے بن گئے۔ وَاعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ (اور جان رکھ کہ اللہ تعالیٰ غالب ہے) یعنی کوئی چیز اس کو اس کے ارادہ سے روک نہیں سکتی۔ حَكِيْمٌ (پوری حکمت والا ہے) اس کا ہر فعل اور ترک مبنی پر حکمت ہے سابق میں ( حضرت عزیر یا ارمیا ( علیہ السلام) کے قصہ کے خاتمہ پر) فرمایا تھا : اِعْلَمْ اِنَّ اللہ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْر اور اس جگہ ( حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے قصہ کے خاتمہ پر) فرمایا : اِعْلَمْ اَنَّ اللہ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ اس سے معلوم ہو رہا ہے کہ ( عزیر ارمیا کا قول : اَنّٰی یُحْیِی ھَذِہٖ اللہ بَعْدَ مَوْتِھَا صرف اظہار تعجب کے لیے تھا اور حیرت اس امر پر تھی کہ مرے پیچھے زندہ کرنا معمول دنیوی کے خلاف ہے (1) [ وہ ضابطہ تخلیق جو اس دنیا میں جاری ہے آدمی اس کو ضابطہ فطرت سمجھتا ہے کیونکہ اس کے خلاف آدمی کو کوئی مثال نہیں ملتی لیکن آدمی کے مسلمہ ضابطۂ فطرت کے خلاف اگر کوئی صورت پیش آئے یا خرق فطرت کی اس کو اطلاع دی جائے تو خبر دینے والے کی سچائی پر اعتماد کرنے کی وجہ سے وہ اگرچہ اس کو مان لیتا ہے اور یقین کرلیتا ہے لیکن باوجود یقین کے اس کو تحیر اور تعجب ضرور ہوتا ہے اسی حیرت اور تعجب کی وجہ سے وہ اپنے علمی یقین کو یقین مشاہدہ سے بدلنا چاہتا ہے اور علم الیقین سے ترقی کرکے عین الیقین حاصل کرنے کا خواستگار ہوتا ہے۔ حضرت مؤلف کا مطلب بھی یہی ہے کہ حضرت عزیر یا حضرت ارمیا ( علیہ السلام) کا سوال انکاری نہ تھا بلکہ تعجب آگیں تھا اور آپ عین الیقین کے خواستگار تھے۔ سورة التکاثر میں علم یقین ‘ عین الیقین اور حق الیقین کو بہت خوبصورت طریقے سے ذکر کیا گیا ہے۔ (حافظ)] اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے قول : رَبِّ اَرِنِیْ کَیْفَ تُحِی الْمَوْتٰی کی بناء ایک نازک ترین حقیقت ( حالت نزول) پر تھی۔ جس سے حکمت الٰہیہ کا تقاضا پورا ہوتا تھا۔ وا اللہ اعلم۔ بیضاوی (رح) نے لکھا ہے کہ حضرت عزیر کو سو برس مردہ رکھنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کی مرا ددکھائی اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی مراد بڑی آسانی اور حسن اسلوب کے ساتھ فوراً پوری کردی اس سے ثبوت مل رہا ہے اس امر کا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو حضرت عزیر پر فضیلت حاصل تھی نیز حسن ادب کے ساتھ سوال اور عاجزانہ دعا بہت برکت رکھتی ہے ( یعنی حضرت عزیر کے کلام میں صرف اظہار تعجب ہے اور حضرت ابراہیم کے کلام میں عاجزانہ طلب ملتجیانہ دعا اور با ادب سوال ہے اسی دعا کی برکت تھی کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا سوال آسانی کے ساتھ پورا کردیا گیا اور حضرت عزیر ( علیہ السلام) کو سو برس مردہ رہنے کے بعد مراد ملی) ۔
Top