Tafseer-e-Mazhari - Al-Israa : 81
وَ اِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَ اسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَ اَصَرُّوْا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًاۚ
وَاِنِّىْ : اور بیشک میں نے كُلَّمَا : جب کبھی دَعَوْتُهُمْ : میں نے پکارا ان کو لِتَغْفِرَ لَهُمْ : تاکہ تو بخش دے ان کو جَعَلُوْٓا : انہوں نے ڈال لیں اَصَابِعَهُمْ : اپنی انگلیاں فِيْٓ اٰذَانِهِمْ : اپنے کانوں میں وَاسْتَغْشَوْا : اور اوڑھ لیے۔ ڈھانپ لیے ثِيَابَهُمْ : کپڑے اپنے وَاَصَرُّوْا : اور انہوں نے اصرار کیا وَاسْتَكْبَرُوا : اور تکبر کیا اسْتِكْبَارًا : تکبر کرنا
اور کہہ دو کہ حق آگیا اور باطل نابود ہوگیا۔ بےشک باطل نابود ہونے والا ہے
وَقُلْ اور (اے محمد ﷺ فتح مکہ کے وقت جب آپ شہر میں داخل ہوں تو) کہئے۔ جَاۗءَ الْحَقُّ حق (یعنی اسلام یا قرآن یا خالص اللہ کی عبادت کا وقت) آگیا۔ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۭ: اور باطل گیا ‘ یعنی شرک برباد ہوگیا ‘ بتوں کی پوجا کا دور گیا۔ زَہَقَ کا معنی ہے خَرَجَ ۔ زَہَقَ رُوْحُہٗ اس کی روح نکل گئی۔ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا : باطل بلاشبہ برباد ہونے والا ہی ہے۔ یعنی باطل اس قابل ہی ہے کہ فنا ہوجائے قائم نہ رہے۔ باطل ہوتا ہی بےبنیاد ہے۔ حضرت ابن مسعود ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے دن (کعبہ میں) داخل ہوئے اس زمانہ میں کعبہ کے گرداگرد 360 استھان تھے ‘ اس وقت دست مبارک میں لکڑی تھی ‘ آپ اس لکڑی کی نوک سے ہر بت کو کچوکا دیتے جا رہے تھے اور فرماتے جا رہے تھے جَآءَ الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُ ۔ وَمَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا یُعِیْدُرواہ البخاری و مسلم والترمذی والنسائی۔ طبرانی نے الصغیر میں اور ابن مردویہ نے اور الدلائل میں بیہقی نے حضرت ابن عباس ؓ کی روایت سے بھی اسی طرح نقل کیا ہے۔
Top