Tafseer-e-Majidi - Al-Waaqia : 13
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ
ثُلَّةٌ : ایک بڑا گروہ ہیں مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ : اگلے لوگوں میں سے
) ان میں) ایک بہت بڑا گروہ اگلوں کا ہوگا،6۔
6۔ اگلوں سے مراد حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر خاتم النبیین ﷺ تک ساری اگلی امتوں کے لوگ ہیں۔ اے من الامم الماضیۃ من لدن ادم (علیہ السلام) الی زمان نبینا ﷺ (معالم) المراد بالاولین الامم الماضیۃ ھذا روایۃ من مجاھد والحسن البصری وھو اختیار ابن جریر (ابن کثیر) وھم الامم من لدن ادم الی محمد ﷺ (کشاف) اس آخری امت کا زمانہ چونکہ قرب قیامت کا زمانہ پایا ہے اور اسی لیے ان میں مقربین کی تعداد بھی اسی نسبت سے بہت زائد ہوگی۔ (آیت) ’ ثلۃ “۔ اتنے بڑے اژدہام کو کہتے ہیں جو گننے میں نہ آئے۔ الجماعۃ غیر محصورۃ العدد (معالم) الامۃ من الناس الکثیر ۃ (کشاف)
Top