Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 155
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ
وَھٰذَا : اور یہ كِتٰب : کتاب اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے نازل کی مُبٰرَكٌ : برکت والی فَاتَّبِعُوْهُ : پس اس کی پیروی کرو وَاتَّقُوْا : اور پرہیزگاری اختیار کرو لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم پر تُرْحَمُوْنَ : رحم کیا جائے تم پر
اور یہ قرآن ایک بڑی بابرکت کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے پس تم اس کی پیروی کرو اور اس کی مخالفت سے ڈرو عجب نہیں کہ تم پر رحم کیا جائے
-155 اور توریت کی طرح یہ قرآن کریم بھی بڑی بابرکت کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے لہٰذا تم اب اس کتاب کی پیروی کرو اور قرآن کریم کی مخالفت سے بچتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے یعنی قرآن کریم کی مخالفت سے یا قرآن کریم پر عمل کرنے کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہو جو قرآن کریم پر عمل کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا مستحق ہوگا۔
Top