Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 154
ثُمَّ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِیْۤ اَحْسَنَ وَ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ۠   ۧ
ثُمَّ اٰتَيْنَا : پھر ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتاب تَمَامًا : نعمت پوری کرنے کو عَلَي : پر الَّذِيْٓ : جو اَحْسَنَ : نیکو کار ہے وَتَفْصِيْلًا : اور تفصیل لِّكُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز کی وَّهُدًى : اور ہدایت وَّرَحْمَةً : اور رحمت لَّعَلَّهُمْ : تاکہ وہ بِلِقَآءِ : ملاقات پر رَبِّهِمْ : اپنا رب يُؤْمِنُوْنَ : ایمان لائیں
پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی ایک کتاب دی تھی تاکہ نکو کاروں پر ہم اپنی نعمت تمام کردیں اور ہر ضروری چیز کی تفصیل بیان کردیں اور لوگوں کے لئے وہ کتاب سراسر ہدایت اور رحمت ہو نیز اس لئے تاکہ وہ بنی اسرائیل اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لائیں
-154 پھر ہم نے موسیٰ کو بھی آپ سے پہلے ایک کتاب دی تھی تاکہ بھلے اور نیک کام کرنے والوں پر ہم اپنی نعمت اور اپنا احسان پورا کردیں اور ہر ضروری چیز کی تفصیل بیان ہوجائے اور لوگوں کے لئے وہ کتاب سراسر ہدایت و رحمت ہو نیز اس لئے یہ کتاب دی کہ وہ بنی اسرائیل اپنے رب کے ملنے اور اپنے پروردگار کی ملاقات پر ایمان لائیں اور اس کی ملاقات کا یقین رکھیں۔ یعنی آپ کوئی پہلے اور نئے رسول نہیں ہیں جن پر کتاب اتری ہو بلکہ آپ سے پہلے حضرت موسیٰ کو بھی ہم نے کتاب دی تھی جو تمام نعمت اور تفصیل ضروریہ اور رہنمائی اور رحمت الٰہی کا سبب تھی اور بڑی غرض یہ تھی کہ توریت کی رہنمائی میں وہ آخرت پر ایمان لائیں اور ملاقات خدا وندی پر یقین رکھیں۔
Top