Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 40
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ
وَثُلَّةٌ : اور ایک بڑا گروہ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ : پچھلوں میں سے
اور ایک بڑا گروہ پچھلے لوگوں میں سے ہوگا۔
(40) اور ایک انبوہ کثیر پچھلے لوگوں میں سے ہوگا۔ یعنی یہ اصحاب یمین تعداد میں بہت زیادہ ہوں گے پہلے لوگوں میں بھی اس امت میں بھی اگرچہ اس وقت کے مومنین کی مجموعی تعداد دوسری امتوں کے مومنین کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہوگی۔ آگے بائیں جانب والوں کا ذکر فرمایا۔ چناچہ ارشا ہوتا ہے۔
Top