Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 14
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ
وَقَلِيْلٌ : اور تھوڑے ہیں مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ : پچھلوں میں سے
اور تھوڑے لوگ پچھلے لوگوں میں سے ہوں گے۔
(14) اور تھوڑے لوگ پچھلے لوگوں میں سے ہوں گے۔ پہلے لوگ یعنی امم سابقہ کے حضرات اور تھوڑے لوگ اس امت کے صحابہ ؓ اور اولیائ ؓ چونکہ سابقہ امتوں کی تعداد بہت زیادہ اور پیغمبروں کی تعداد بھی بہت ہے اس لئے ان مقربین زیادہ ہوں گے اور اس امت کے مقربین کم ہوں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ امت محمدیہ ﷺ ہی کے متقدمین اور متاخرین مراد ہوں۔ کما قال بعض مفسرین یہ آگے بڑھنے والے بھلائیوں میں یا اسلام میں سبقت کرنے والے ہیں یا ہجرت میں آگے بڑھنے والے مراد ہیں بعض نے کہا اس سے حافظ قرآن اور عالم باعمل مراد ہیں۔ واللہ اعلم آگے ان کے آرام و آسائش اور ان کی نعمتوں کا ذکر ہے۔
Top