Mazhar-ul-Quran - An-Nisaa : 24
وَ مَنْ كَانَ فِیْ هٰذِهٖۤ اَعْمٰى فَهُوَ فِی الْاٰخِرَةِ اَعْمٰى وَ اَضَلُّ سَبِیْلًا
وَمَنْ : اور جو كَانَ : رہا فِيْ هٰذِهٖٓ : اس (دنیا) میں اَعْمٰى : اندھا فَهُوَ : پس وہ فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں اَعْمٰى : اندھا وَاَضَلُّ : اور بہت بھٹکا ہوا سَبِيْلًا : راستہ
اور وہ عورتیں جو کہ شوہر والیاں ہیں حرام کی گئیں مگر کافروں کی عورتیں جو تمہاری ملک میں آجائیں، یہ خدا کا نوشتہ ہے تم پر اور ان کے سوا اور عورتیں تمہارے واسطے حلال کی گئی ہیں یہ کہ تم بذریعہ اپنے مالوں کے نکاح طلب کرو بیوی بنانے کی غرض سے نہ کہ مستی نکالنے کے لئے ، پس جن عورتوں سے تم نے (صحبت کا) لطف حاصل کیا ہے پس ان کو مہران ان کا مقرر کیا ہوا دو ، اور نہیں ہے تم پر گناہ اس میں کہ آپس میں راضی ہوگئے یعنی (کمی مہر) پر بیشک خدا جاننے والا پختہ کا رہے۔
حاصل معنی اس آیت کے یہ ہیں کہ خاوند والی عورت سے دوسرے کو صحبت حرام ہے کہ حمل کے ہونے نہ ہونے کا حال معلوم ہوجاوے تاکہ آئندہ اولاد میں شبہ نہ پڑے کہ کس کی ہے ۔ اس آیت سے چند روزہ نکاح کے جائز ہونے کا مطلب نکالا ہے جس کو متعہ کہتے ہیں ۔ اوائل اسلام میں یہ چند روزہ نکاح جائز تھا مگر اب قطعی حرام ہے اور قیامت تک حرام رہے گا۔ جن عورتوں سے تم نے نکاح کیا اور ان سے گھر داری کی ، ان کا مہر ادا کرنا تم پر واجب ہے ۔ اگر میاں بی بی کی رضا مندی سے اس میں کچھ کمی وبیشی ہو تو اس کا مضائقہ نہیں اللہ تعالیٰ غیب داں ہے۔
Top