Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 37
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ
عُرُبًا : خاوندوں کی پیاریاں اَتْرَابًا : ہم عمر
اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن
[عُرُبًا : پیار ظاہر کرنے والیاں ] [اَتْرَابًا : ہم عمر ہونے والیاں ] نوٹ۔:3 آیت ۔ 37 ۔ میں ہم عمر ہونے کے دو مفہوم ہوسکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ اپنے شوہروں کی ہم سن ہوں ۔ دوسرا یہ کہ وہ آپس میں ہم سن ہوں یعنی جنت کی تمام عورتیں ایک ہی عمر کی ہوں ہمیشہ اسی عمر کی رہیں ۔ بعید نہیں کہ یہ دونوں ہی باتیں بیک وقت صحیح ہوں ۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ اہل جنت جب جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم بالوں سے صاف ہوں گے ۔ مسیں بھیگ رہی ہوں گی مگر داڑھی نہ نکلی ہوگی ۔ گورے چٹے ہوں گے ۔ گٹھے ہوئے بدن ہوں گے ۔ آنکھیں سرمگیں ہوگی ۔ سب کی عمریں ۔ 33 ۔ سال کی ہوں گی ۔ (تفہیم القرآن)
Top