Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 4
وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ
وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ : اور اڑا دیئے جائیں گے پہاڑ بَسًّا : اڑا دیا جانا
جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے
4 ۔” اذارجت الارض رجا “ حرکت دی جائے گی اور جھٹکے دی جائے گی۔ کلبی (رح) فرماتے ہیں بیشک اللہ تعالیٰ جب اس کی طرف وحی کریں گے تو وہ مضطرب ہوکر کئی ٹکڑے ہوجائے گی۔ مفسرین رحمہم اللہ فرماتے ہیں حرکت دی جائے گی جیسا کہ بچہ کو جھولے میں حرکت دی جاتی ہے حتیٰ کہ اس پر موجود ہر تعمیر گرجائے گی اور اس پر موجود پہاڑ وغیرہ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے اور الرج کی اصل حرکت دینا کہا جاتا ہے ” رججتہ فارتج “
Top