Tafheem-ul-Quran - Al-Waaqia : 4
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ : جب ہلائی جائے گی زمین رَجًّا : ہلایا جانا
زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی 3
سورة الْوَاقِعَة 3 یعنی وہ کوئی مقامی زلزلہ نہ ہوگا جو کسی محدود علاقے میں آئے، بلکہ پوری کی پوری زمین بیک وقت ہلا ماری جائے گی۔ اس کو یک لخت ایک زبردست جھٹکا لگے گا جس سے وہ لرز کر رہ جائے گی۔
Top