Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 37
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ
عُرُبًا : خاوندوں کی پیاریاں اَتْرَابًا : ہم عمر
تو ان کو کنواریاں بنایا
36 ۔” فجعلناھن ابکارا “ کنواریاں۔ حضرت حسن (رح) سے روایت ہے کہ ایک بوڑھی نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی اے اللہ کے رسول ! ﷺ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے جنت میں داخل کردیں ؟ آپ (علیہ السلام) نے فرمایا اے فلاں کی ماں، بیشک جنت میں بوڑھیاں داخل نہ ہوں گی تو وہ رونے لگی۔ آپ (علیہ السلام) نے فرمایا اس کو خبردو کہ وہ بوڑھے ہونے کی حالت میں داخل نہ ہوگی بیشک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ” انا انشانا ھن انشاء فجعلنا ھن ابکارا “ انس بن مالک ؓ سے روایت ہے اللہ تعالیٰ کے قول ” انا انشاناھن انشائ “ کے بارے میں آپ (علیہ السلام) نے فرمایا دنیا میں بالکل بوڑھیاں تھیں ” فجعلنا ھن ابکار “ اور مسیب بن شریک فرماتے ہیں وہ دنیا کی بوڑھیاں ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو نئی خلقت دی جب بھی ان کے پاس ان کے خاوند آئیں گے ان کو کنواری پائیں گے اور مسیب نے اپنے غیر سے ذکر کیا ہے کہ ان کو حورعین پر ان کے دنیا میں نماز پڑھنے کی وجہ سے فضیلت دی گئی ہے ۔ مقاتل (رح) اور ان کے علاوہ فرماتے ہیں وہ حورعین ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا، ان پر کوئی ولادت وضع نہ ہوگی ۔ پس ان کو کنواریاں بنایا اور وہاں کوئی تکلیف نہ ہے۔
Top