Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 34
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ
وَّفُرُشٍ : اور نشست گاہیں مَّرْفُوْعَةٍ : اونچی
جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے
33 ۔” لا مقطوعۃ ولا ممنوعۃ “ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں جب ان کو توڑا جائے گا تو ختم نہ ہوں گے اور جو ان کو لینے لگے گا اس کو روکا نہ جائے گا اور ان میں سے بعض نے کہا ہے زمانوں کی وجہ سے ختم نہ ہوں گے اور قیمت کی وجہ سے روکانہ جائے گا۔ جیسا کہ دنیا کے اکثر پھل جب سردی آجائے تو ان تک قیمت کے بغیر نہیں پہنچا جاسکتا اور قتیمی (رح) فرماتے ہیں یعنی ان پر باڑ نہ لگائی جائے گی جیسا کہ دنیا کے پھلوں پر لگائی جاتی ہے اور حدیث میں آیا ہے جنت کے پھلوں میں سے کوئی نہیں توڑا جاتا مگر اللہ اس کی جگہ دوگنا کردیتے ہیں۔
Top