Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 18
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ یَنْۢبَغِیْ لَنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَ١ۚ وَ كَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا
قَالُوْا : وہ کہیں گے سُبْحٰنَكَ : تو پاک ہے مَا كَانَ : نہ تھا يَنْۢبَغِيْ : سزاوار۔ لائق لَنَآ : ہمارے لیے اَنْ : کہ نَّتَّخِذَ : ہم بنائیں مِنْ دُوْنِكَ : تیرے سوا مِنْ : کوئی اَوْلِيَآءَ : مددگار وَلٰكِنْ : اور لیکن مَّتَّعْتَهُمْ : تونے آسودگی دی انہیں وَاٰبَآءَهُمْ : تونے آسودگی دی انہیں حَتّٰي : یہانتک کہ نَسُوا : وہ بھول گئے الذِّكْرَ : یاد وَكَانُوْا : اور وہ تھے قَوْمًۢا بُوْرًا : ہلاک ہونے والے لوگ
وہ کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ بات شایاں نہ تھی کہ تیرے سوا اوروں کو دوست بناتے لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتنے کی نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے اور یہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے
تفسیر۔ 18۔ قالواسبحانک، ، اللہ تعالیٰ اس سے پاک ہے کہ ان کے ساتھ کوئی اور الہ ہو۔ ماکان ینبغی لنا ان نتخذ من دونک من اولیائ، ہمارے لیے یہ مناسب نہیں کہ تمہارے دشمن کو ہم اپناولی بنادیں اور بعض نے کہا کہ ہم کیونکر کسی دوسرے معبود کی عبادت کرنے کا حکم دیں حالانکہ ہم خود تیری عبادت کرتے ہیں ، ابوجعفر نے ، ان نتخذ، نون کے ضمہ کے اور خاء کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ اس صورت میں دوسرامن صلہ ہوگا، ولکن متعتھم وآباء ھم، دنیا میں لمبی عمر صحت اور نعمت کے ساتھ تمہیں فائدہ دیا۔ حتی نسوالذکر، پھر انہوں نے نصیحت کو ترک کردیا، اور قرآن پر ایمان لانے کو چھوڑ دیا، بعض نے کہا کہ وہ تمہارے ذکر سے غافل ہوگئے۔ وکانواقومابورا، ، وہ ہلاک ہوگئے ان کے اوپر بدبختی غالب آجانے کی وجہ سے۔ بورامصدر ہے واحد پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے اور جمع پر بھی۔ بعض کے نزدیک بورابائر کی جعم ہے۔ یہ واحد جمع مذکر، مونث سب پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔
Top