Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 17
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَقُوْلُ ءَاَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِیْ هٰۤؤُلَآءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِیْلَؕ
وَيَوْمَ : اور جس دن يَحْشُرُهُمْ : وہ انہیں جمع کریگا وَمَا : اور جنہیں يَعْبُدُوْنَ : وہ پرستش کرتے ہیں مِنْ : سے دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوائے فَيَقُوْلُ : تو وہ کہے گا ءَ اَنْتُمْ : کیا تم اَضْلَلْتُمْ : تم نے گمراہ کیا عِبَادِيْ : میرے بندے هٰٓؤُلَآءِ : یہ ہیں۔ ان اَمْ هُمْ : یا وہ ضَلُّوا : بھٹک گئے السَّبِيْلَ : راستہ
اور جس دن (خدا) ان کو اور ان کو جن ہیں یہ خدا کے سوا پوجتے ہیں جمع کرے گا تو فرمائے گا کیا تم میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ خود گمراہ ہوگئے تھے ؟
17۔ ویوم یحشرھم، ابن کثیر، ابوجعفر، یعقوب، حفص ، نے یاء کے ساتھ پڑھا ہے اور دوسرے قراء نے نون کے ساتھ ، پڑھا ہے۔ ومایعبدون من دون اللہ، مجاہد کا قول ہے کہ اس جگہ ملائکہ جنات، حضرت عیسیٰ ، اور حضرت عزیر (علیہما السلام) مراد ہیں عکرمہ ضحاک کلبی کے نزدیک صرف اصنام مراد ہیں۔ فیقول، ، ابن عامر نے نون کے ساتھ پڑھا ہے اور دوسرے قراء نے یاء کے ساتھ پڑھا ہے۔ ء انتم اضللتھم عبادی ھولاء ام ھم ضلوالسبیل۔ وہ راہ حق کا راستہ کھوبیٹھے تھے۔
Top