Ashraf-ul-Hawashi - Al-Israa : 81
وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ١ؕ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا
وَقُلْ : اور کہ دیں آپ جَآءَ : آیا الْحَقُّ : حق وَزَهَقَ : اور نابود ہوگیا الْبَاطِلُ : باطل اِنَّ : بیشک الْبَاطِلَ : باطل كَانَ : ہے ہی زَهُوْقًا : مٹنے والا
اور (اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دے سچا دین آگیا اور جھوٹا دین مٹ گیا کیونکہ جوٹ تو (ایک دن) ضرور مٹنے والا ہے4
4 چناچہ چند ہی سال کے بعد آنحضرت فاتحانہ شان کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے ایک روایت میں ہے : آپ کعبہ کے پاس تشریف لے گئے۔ آپ کے ہاتھ میں لکڑی تھی۔ اس لکڑی سے ایک ایک بت پر ضرب لگاتے اور یہ آیت (قل جاء الحق) تلاوت فرماتے جاتے۔ (بخاری)
Top