Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 28
یٰوَیْلَتٰى لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا
يٰوَيْلَتٰى : ہائے میری شامت لَيْتَنِيْ : کاش میں لَمْ اَتَّخِذْ : نہ بناتا فُلَانًا : فلاں کو خَلِيْلًا : دوست
ہائے شامت کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا
(25:28) یویلتی۔ یا حرف ندا ویلۃ اسم مضاف۔ ی برائے نسبت واحد متکلم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ مل کر منادی۔ ہائے میری بدبختی۔ ہائے افسوس، ویلتی اصل میں ویلتی تھا۔ افسوس اور حسرت کی آواز کو کھینچنے کے لئے یا کو الف سے بدل کر ویلتی کردیا۔ (25:29) اضلنی۔ اضل ماضی واحد مذکر غائب ن وقایہ ی ضمیر مفعول واحد متکلم اس نے مجھے بہکایا۔ اس نے مجھے گمراہ کیا۔ الذکر۔ سے مراد موعظۃ الرسول۔ کلمہ شہادت ۔ یا قرآن مجید ہے۔ جاءنی۔ ضمیر فاعل الذکر کے لئے ہے۔ خذولا۔ فعول کے وزن پر بمعنی فاعل صفت کا صیغہ ہے۔ مبالغہ کا صیغہ ہے۔ خذلان خذلان خذل مصدر۔ مصیبت میں تنہا چھوڑ دینے والا۔ منصوب بوجہ خبر کان کے ہے۔ ۔ یلیتنی (آیہ 28: تا اذ جاءنی آیۃ 29) الظالم کا مقولہ ہے اور وکان الشیطن للانسان خذولا۔ جملہ معترضہ ہے
Top