Tafseer-e-Saadi - Al-Hijr : 34
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ
وَّفُرُشٍ : اور نشست گاہیں مَّرْفُوْعَةٍ : اونچی
اور اونچے اونچے فرش ہونگے،
﴿ وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ0034﴾ (اور اصحاب الیمین بلند بستروں پر ہوں گے) حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ کی تفسیر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اس کی بلندی اتنی ہوگی جیسے آسمان و زمین کے درمیان فاصلہ ہے یعنی پانچ سو سال کی مسافت کے بقدر۔ (رواہ الترمذی وقال غریب کمافی المشکوٰۃ صفحہ 497)
Top