Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 48
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ
اَوَاٰبَآؤُنَا : کیا بھلا ہمارے آباؤ اجداد الْاَوَّلُوْنَ : پہلے (بھی)
کیا ہمارے آباؤ اجداد بھی ؟
اُنھوں نے کہا کیا ہمارے آباو اجداد بھی دوبارہ پیدا ہوں گے 48۔ اُنھوں نے تعجب سے پوچھا کہ کیا ہمارے آباد و اجداد بھی دوبارہ زندہ ہوں گے۔ یہ سوال اُ نھوں نے پہلی بار نہیں اٹھایا بلکہ قرآن کریم میں ان کا یہ سوال بار بار دہرایا گیا ہے چناچہ بالکل یہی سوال سورة المؤمنون کی آیت 83 ‘ الخل کی آیت 67 ، 28 ، الصافات کی آیت 17 میں بھی دہرایا گیا ہے اور ان کو ہر بار جواب دیا گیا کہ اگر تم لوہا یا پتھر بھی ہو جائو تو بھی تم کو زندہ کرلیا جائے گا کیونکہ پہلی بار زندہ کرنے سے دوسری بار زندہ کرنا کوئی مشکل امر نہیں ہے۔ رہی یہ بات کہ ابھی مارا اور ابھی زندہ کیا جیسا کہ تمہارا خیال ہے تو وہ ہماری قدرت سے باہر نہیں البتہ ہمارے اعلان کردہ قانون کے خلاف ہے اور قانون کی خلاف وری نہ ہم کرتے ہیں اور نہ ہونے دیتے ہیں ‘ کیوں ؟ اس لیے کہ انسان کو اس بات کا پابند بنانا چاہتے ہیں کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کرے اور اگر ہم خود پابندی نہ کریں گے تو دوسروں کو پابند ہونے کا حکم کیوں کردیں گے اور یہ بھی کہ وہ ہمارا حکم کیسے مانیں گے اور ان پر حکم عدولی کا قانون کیونکر لاگو ہوگا ؟
Top