Mutaliya-e-Quran - Al-Waaqia : 5
وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ
وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ : اور اڑا دیئے جائیں گے پہاڑ بَسًّا : اڑا دیا جانا
اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے
[وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ : اور پہاڑ ٹوٹ کر ] [ بَسًّا : ریزہ ریزہ ہوجائیں ] ب س س :ـ (ن) بسا ۔ کسی چیز کو پھیلادینا ۔ ریزہ ریزہ کردینا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 5 ۔ (آیت ۔ 4 ۔ 5) رج اور بس متعدی اور لازم دونوں معانی میں آتے ہیں ۔ یہاں رجت اور بست فعل مجہول کے واحد مؤنث غائب کے صیغے آئے ہیں ۔ اس لیے یہ افعال متعدی کے معانی میں آئے ہیں۔ الارض اور الجبال فاعل ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ نائب فاعل ہونے کی وجہ سے حالت رفع میں ہیں ۔
Top