Mafhoom-ul-Quran - Al-Baqara : 33
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُ١ۙ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ
قَالُوْا : انہوں نے کہا ادْعُ : دعا کریں لَنَا : ہمارے لیے رَبَّکَ : اپنارب يُبَيِّنْ ۔ لَنَا : وہ بتلا دے ۔ ہمیں مَا ۔ لَوْنُهَا : کیسا۔ اس کا رنگ قَالَ : اس نے کہا اِنَّهٗ : بیشک وہ يَقُوْلُ : فرماتا ہے اِنَّهَا : کہ وہ بَقَرَةٌ : ایک گائے صَفْرَآءُ : زرد رنگ فَاقِعٌ : گہرا لَوْنُهَا : اس کا رنگ تَسُرُّ : اچھی لگتی النَّاظِرِیْنَ : دیکھنے والے
اور (یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی کی درخواست کی تھی تو ہم نے حکم دیا کہ (اے موسیٰ ! ) اپنا عصا اس پتھر پر مارو (موسیٰ نے اس حکم کی تعمیل کی) پس اس پتھر سے بارہ چشمے جاری ہوگئے ، تو ہر گروہ نے اپنا (اپنا) گھاٹ معلوم کرلیا (اس وقت کہا گیا تھا کہ) اللہ کی (دی ہوئی) روزی تم کھاؤ اور پیو اور نہ پھرو زمین میں فساد کرتے ہوئے
معجزہ کلیم (علیہ السلام) وحبیب کریم ﷺ جب بنی اسرائیل نے سفر میں پانی نہ پایا ، شدت پیاس کی شکایت کی تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم ہوا کہ اپنا عصا پتھر پر مارو ، آپ نے پتھر پر عصا مارا، اس سے بارہ چشمے جاری ہوگئے سب آدبی اور جانور سیراب ہوگئے ۔ یہ بڑا معجزہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا ہے لیکن سید عالم ﷺ کا انگشت مبارک سے چشمے جاری فرما کر جماعت کثیرہ کو سیراب فرمانا اس سے بہت اعظم واعلیٰ معجزہ ہے کیونکہ عضو انسانی سے چشمہ کا جاری ہونا پتھر کی نسبت زیادہ عجب ہے ۔ (خازن و مدارک)
Top