تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 69

  1. قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُ١ۙ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ﴿69﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. ادْعُدعا کریں
    3. لَنَاہمارے لیے
    4. رَبَّکَاپنارب
    5. يُبَيِّنْ ۔ لَنَاوہ بتلا دے ۔ ہمیں
    6. مَا ۔ لَوْنُهَاکیسا۔ اس کا رنگ
    7. قَالَاس نے کہا
    8. اِنَّهٗبیشک وہ
    9. يَقُوْلُفرماتا ہے
    10. اِنَّهَاکہ وہ
    11. بَقَرَةٌایک گائے
    12. صَفْرَآءُزرد رنگ
    13. فَاقِعٌگہرا
    14. لَوْنُهَااس کا رنگ
    15. تَسُرُّاچھی لگتی
    16. النَّاظِرِیْنَدیکھنے والے
Translation · Bayan-ul-Quran
اب انہوں نے کہا (ذرا ایک دفعہ پھر) ہمارے لیے دعا کیجیے اپنے رب سے کہ وہ ہمیں بتادے کہ اس کا رنگ کیسا ہو۔ فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ گائے ہونی چاہیے زرد رنگ کی جس کا رنگ ایسا شوخ ہو کہ دیکھنے والوں کو خوب اچھی لگے۔
Tafseer · Bayan-ul-Quran

قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُہَا ط قَالَ اِنَّہٗ یَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ صَفْرَآءُلا فاقِعٌ لَّوْنُہَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ ”

یہ خوبیاں اس گائے کی تھیں جو ان کے ہاں زیادہ سے زیادہ مقدس سمجھی جاتی تھی۔ اگر پہلے ہی حکم پر وہ عمل پیرا ہوجاتے تو کسی بھی گائے کو ذبح کرسکتے تھے۔ لیکن یکے بعد دیگرے سوالات کے باعث رفتہ رفتہ ان کا گھیراؤ ہوتا گیا کہ جس گائے کے تقدس کا تأثر ان کے ذہن میں زیادہ سے زیادہ تھا اسی کو focus کردیا گیا۔