Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 67
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ
بَلْ نَحْنُ : بلکہ ہم مَحْرُوْمُوْنَ : محروم کردیئے گئے ہیں
بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب
بلکہ محروم ہی ہو کر رہ گئے۔ بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ : بلکہ ہم تو رزق سے بھی محروم ہوگئے۔ یہ کلام سابق سے اعراض ہے یعنی مال کا نقصان تو سہل تھا ‘ اب تو رزق سے بھی محروم ہوگئے ‘ جس سے بھوکوں مرجانے کا اندیشہ ہے۔
Top