Tafseer-e-Usmani - Al-Waaqia : 67
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ
بَلْ نَحْنُ : بلکہ ہم مَحْرُوْمُوْنَ : محروم کردیئے گئے ہیں
بلکہ ہم بےنصیب ہوگئے2
2  یعنی کھیتی پیدا کرنے کے بعد اس کا محفوظ اور باقی رکھنا بھی ہمارا ہی کام ہے۔ ہم چاہیں تو کوئی آفت بھیج دیں جس سے ایک دم میں ساری کھیتی تہس نہس ہو کر رہ جائے پھر تم سر پکڑ کر روؤ اور آپس میں بیٹھ کر باتیں بنانے لگو کہ میاں ہمارا تو بڑا بھاری نقصان ہوگیا۔ بلکہ سچ پوچھو تو بالکل خالی ہاتھ ہوگئے۔
Top