Tafseer-e-Majidi - Al-Waaqia : 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے
سو آپ اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے،38۔
38۔ (جس کی قدرت و حکمت کے یہ سارے تصرفات ہیں) (آیت) ” ھذا اشارہ مرنے والوں کے ان سہ گانہ درجات کی طرف ہے۔ یعنی ماذکر من قصۃ المحتضرین (معالم) (آیت) ” حق الیقین “۔ اس دہری تاکید سے مراد یہ ہے کہ یہ امر اس درجہ یقینی اور قطعی ہے کہ اس سے زیادہ تحقیق کی کوئی اور گنجائش ہی نہیں۔ ذلک نو تاکید قال ھذا من حق الحق وصواب الصواب اے غایتہ ونھایتہ التی لاوصول فوقہ (کبیر۔ عن ابن عطیۃ)
Top