Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے
سو اے نبی آپ اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی پاکی بیان کیجئے۔
(96) سوائے پیغمبر آپ اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی پاکی بیان کیجئے۔ حدیث میں ہے فرمایا رسول خدا ﷺ نے جو شخص ہر رات میں سورة واقعہ پڑھ لیا کرے گا اس کو فاقے کی تکلیف کبھی نہیں ہوگی۔ حدیث میں ہے دو کلمے ہیں جو زبان پر ہلکے میزان میں بھاری اور رحمان کو محبوب ہیں وہ دونوں کلمے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ہیں تم تفسیر سورة الواقعۃ
Top