Madarik-ut-Tanzil - Al-Waaqia : 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو
96 : فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ (پس آپ اپنے عظیم الشان رب کی تسبیح کیجئے) : روایت میں ہے کہ عثمان بن عفان ؓ ، عبد اللہ بن مسعود ؓ کے پاس گئے۔ جبکہ وہ مرض وفات میں تھے۔ تو انہیں پوچھا کیا تکلیف ہے ؟ انہوں نے کہا میرے گناہ ہیں۔ نمبر 2۔ آپ کیا چاہتے ہیں ؟ ہم اس کو عطاء کرنے کا حکم کردیتے ہیں ؟ عبد اللہ نے جواب دیا مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ نمبر 3۔ اپنی بیٹیوں کو دے دینا۔ عبد اللہ کہنے لگے ان کو بھی اس کی ضرورت نہیں۔ اس لئے کہ میں نے ان کو سورة واقعہ پڑھنے کا کہہ رکھا ہے۔ اس لئے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ جس نے سورة واقعہ ہر رات پڑھ لی۔ اس کو کبھی فاقہ نہ آئے گا۔ (مسند ابو یعلی ورواہ ابن الضر یس فی فضائل القرآن ] 226[ البیہقی بسند ضعیفٍ فی شعب الایمان۔ عجیب نکتہ : ان تین سورتوں، القمر، الرحمان، الواقعہ میں لفظ اللہ وارد نہیں ہوا۔ بلکہ صفاتی اسمائے مبارکہ آئے ہیں۔
Top