Madarik-ut-Tanzil - Al-Waaqia : 8
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ
فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ : پس دائیں ہاتھ والے مَآ : کیا ہیں اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ : دائیں ہاتھ والے
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان اللہ) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین) میں ہیں
8 : فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ (سو جو داہنے والے ہیں) یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کا صحیفہ عمل ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ مَآ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ (اور دائیں طرف والے کیسے اچھے ہونگے دائیں طرف والے) یہ مبتدأ و خبر مل کر اصحاب المیمنۃ کی خبر ہے۔ اس میں ان کی سعادت والی حالت اور عظمت شان پر تعجب ظاہر کیا گیا گویا اس طرح فرمایا ماھم ؟ وای شیٔ ھم ؟ وہ کیا ہیں اور کیا چیز ہیں ؟ ( جو اس قدر اعزاز ملا)
Top