Tafseer-e-Madani - Al-Waaqia : 27
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ
وَاَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : اور دائیں ہاتھ والے مَآ : کیا ہیں اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والے
اور دائیں بازو والے کیا ہی خوش نصیب ہوں گے وہ دائیں بازو والے
[ 25] اصحٰب الیمین کی جنت کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا اور دائیں بازو والے، کیا کہنے دائیں بازو والوں کے ؟ اصحاب یمین یعنی دائیں بازو والوں کی عظمت شان کے بارے میں یعنی وہ وایسی عظیم الشان نعمتوں اور کیفیات سے سرفراز و سرشار ہوں گے جو احاطہ ذکر وبیان سے باہر ہیں بہرکیف مقربین کے ذکر کے بعد اب یہ ابرار کا ذکر فرمایا جا رہا ہے، یہ وہی حضرات ہیں جن کا ذکر اوپر " اصحٰب المیمنہ " کے الفاظ سے کیا گیا ہے، سو " اصحٰب الیمین " اور " اصحٰب المینہ " کا مفہوم ایک ہی ہے، یعنی وہ خوش نصیب حضرات جن کا ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے، اور جو کامیاب اور فائز المرام لوگ ہوں گے اور " ما اصحٰب الیمین " کا مفہوم وہی ہے جو اوپر گزرا۔ یعنی کلمہ ما تعظیم و تفحیم کے لئے ہے۔ سبحانہ وتعالیٰ ، جل شانہ وعم نوالہ۔
Top