Kashf-ur-Rahman - Al-Israa : 93
وَ لَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِیْۤ اٰدَمَ وَ حَمَلْنٰهُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلٰى كَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیْلًا۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور تحقیق كَرَّمْنَا : ہم نے عزت بخشی بَنِيْٓ اٰدَمَ : اولاد آدم وَحَمَلْنٰهُمْ : اور ہم نے انہیں سواری دی فِي الْبَرِّ : خشی میں وَالْبَحْرِ : اور دریا وَرَزَقْنٰهُمْ : اور ہم نے انہیں رزق دیا مِّنَ : سے الطَّيِّبٰتِ : پاکیزہ چیزیں وَفَضَّلْنٰهُمْ : اور ہم نے اہنیں فضیلت دی عَلٰي : پر كَثِيْرٍ : بہت سی مِّمَّنْ خَلَقْنَا : اس سے جو ہم نے پیدا کیا (اپنی مخلوق) تَفْضِيْلًا : بڑائی دیکر
یا تیرے پاس کوئی سونے کا بنا ہوا رہنے کا مکان ہو یا تو آسمان پر چڑھ جائے اور ہم تیرے آسمان پر چڑھ جانے کا بھی اس وقت تک یقین نہ کریں گے جب تک تو وہاں سے کوئی کتاب نہ لے آئے جس کو ہم پڑھ بھی لیں آپ کہہ دیجیے کہ میرا رب پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانیوالا بشر ہوں۔
-93 یا تیرے پاس کوئی سونے کا بنا ہوا گھر رہنے کو ہو یا تو آسمان پر چڑھ جائے اور ہم خالی آسمان پر چڑھ جانے کا بھی اس وقت تک یقین نہ کریں گے جب تک تو ہمارے پاس وہاں سے کوئی لکھی ہوئی ایسی کتاب نہ اتار لائے جس کو ہم پڑھ بھی لیں آپ ان سب مطالبات اور مانہ مانگی نشانیوں کے جواب میں کہہ دیجیے میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا بشر ہوں اور آدمی ۔ یعنی مجھے جو کام تفویض ہوا ہے وہ کر رہا ہوں مجھے اس سے زیادہ کوئی اختیار نہیں۔ لہٰذا ان آیات کا کوئی تعلق بشر یا رسول سے نہیں رہا۔ حضرت حق تعالیٰ کا منشا تو وہ اپنی حکمت و مصلحت کو جانتے ہیں وہ چاہیں تو بلا ضرورت یہ نشانیاں تم کو دکھائیں اور تم فرمائشی نشانی کو دیکھ کر پھر ایمان نہ لائو تو تم سب کو ہلاک کردیں وہ چاہیں فرمائشی نشان دکھائیں یا نہ دکھائیں یہ ان کی حکمت بالغہ پر محمول ہے میرا کوئی دخل ان کی ملحت غامضہ میں نہیں ہے۔ اس قسم کے فرمائشی معجزوں کے متعلق اسی سورت میں بحث گزر چکی ہے۔
Top