Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 73
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ
نَحْنُ : ہم نے جَعَلْنٰهَا : بنادیا ہم نے اس کو تَذْكِرَةً : نصیحت کا سبب وَّمَتَاعًا : اور فائدے کی چیز لِّلْمُقْوِيْنَ : مسافروں کے لیے
ہم نے اس کو یاد دہانی کی چیز اور مسافروں کے فائدہ کی چیز بنایا ہے
14۔ ہناد وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت نحن جعلنہا تذکرۃ (اور ہم نے اس کی یاد دہانی کی) یعنی یہ آیت ہمارے لیے بڑ آگ کے بارے میں ہے نصیحت ہے آیت ومتاعا للمقوین اور مسافروں کے لیے فائدے کی چیز ہے۔ یعنی سارے لوگوں کے لیے نفع بخش اور فائدہ مند ہے اور دوسرے لفظ میں یوں ہے ہے کہ ہر شہری اور دیہاتی کے لیے سود مند ہے۔ 15۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ نے کئی طرق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت نحن جعلناھا تذکرہ، یعنی ہم نے ہی اسے بڑی آگ کے لیے نصیحت بنادیا ہے۔ آیت ومتاعا للمقوین یعن مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز 16۔ عبدالرزاق وابن جریر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ یعنی بڑی آگ کے لیے نصیحت بنادیا آیت ومتاعا للمقوین یعن مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز۔ پھر فرمایا کتنی قوموں نے سفر کیا پھر ان کا زاد راہ ختم ہوگیا پھر انہوں نے آگ کو جلایا اور اس سے گرمی حاصل کی اور اس سے نفع اٹھایا۔ 17۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت ومتاعا للمقوین یعنی مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز ہے۔ 18۔ طبرانی وابن مردویہ وابن عساکر نے واثلہ بن اسقع ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نہ روکو اللہ کے بندوں سے بچے ہوئے پانی کو اور نہ خودرو گھاس کو اور نہ آگ کو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کو مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز بنادیا ل۔ اور کمزور لوگوں کے لیے قوت کی چیز بنادیا اور ابن عساکر ؓ کے لفظ اس طرح ہیں کہ نفع حاصل کرنے والوں کے لیے زندگی گزارنے کی چیز بنادیا۔
Top