Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 30
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ
وَّظِلٍّ : اور سائے مَّمْدُوْدٍ : لمبے
اور تہ بہ تہ کیلوں
29 ۔” وطلح “ کیلے کا درخت ۔ اس کا واحد ” طلحۃ “ ہے اکثر مفسرین رحمہم اللہ سے یہی منقول ہے۔ حسن (رح) فرماتے ہیں یہ کیلے کا درخت نہیں لیکن یہ ایسا درخت ہے جس کا ٹھنڈا عمدہ سایہ ہوتا ہے۔ فراء اور ابوعبیدہ رحمہما اللہ فرماتے ہیں ” الطلح “ عرب کے نزدیک بڑا درخت اس کے کانٹے ہوں اور مجاہد نے حسن بن سعید سے روایت کیا ہے کہ ایک شخص نے حضرت علی ؓ کے پاس پڑھا ” وطلح منضود “ تو فرمایا ” الطلح “ کی کیا شان ہے ؟ یہ تو طلع معضود ہے پھر پڑھا ” طلعھا ھضیھم “ میں نے کہا اے امیر المومنین یہ مصاحف میں حاء کے ساتھ ہے تو آپ اس کو تبدیل کیوں نہیں کردیتے ؟ تو فرمایا بیشک آج کے دن اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے گی اور المنضود تہہ بہ تہہ جو پک چکا ہوا اپنے تمام بوجھ کے ساتھ یہ ظاہر ٹہنی نہیں ہے۔ مسروق (رح) فرماتے ہیں جنت کے درخت ان کے شگوفوں ، تنوں سمیت سارا پھل ہے۔
Top