Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 47
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْ جَعَلَ : جس نے بنایا لَكُمُ : تمہارے لیے الَّيْلَ : رات لِبَاسًا : پردہ وَّالنَّوْمَ : اور نیند سُبَاتًا : راحت وَّجَعَلَ : اور بنایا النَّهَارَ : دن نُشُوْرًا : اٹھنے کا وقت
اور وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پردہ اور نیند کو آرام بنایا اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت ٹھہرایا
47۔ وھوالذی جعل لکم اللیل لباسا، اس کو پردہ بنایا جس کے ذریعے سے اس کو ڈھانپاجاتا ہے۔ پھر اس کا اندھیرا ہرچیز پر چھاجاتا ہے۔ جیسے لباس پہننے والے کے جسم کو ڈھانپ لیتا ہے۔ والنوم سباتا، اور نیند کو بدن کے لیے راحت بنایا اور تمہارے اعمال مشاغل بیداری سے منقطع بنایا۔ سبت کا لغوی معنی ہے کاٹنا اور نائم مسبوت کہاجاتا ہے ایسی نیند جو اس کے عمل و حرکت کو منقطع کردیتی ہے۔ وجعل النھار نشورا، اور دن کو اٹھنے اور بیٹھنے کا وقت بنادیا تاکہ اس کے ذریعے سے تم اپنا رزق تلاش کرو اور اپنے اپنے شغل میں بکھرجاؤ۔
Top