Siraj-ul-Bayan - Al-Furqaan : 47
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْ جَعَلَ : جس نے بنایا لَكُمُ : تمہارے لیے الَّيْلَ : رات لِبَاسًا : پردہ وَّالنَّوْمَ : اور نیند سُبَاتًا : راحت وَّجَعَلَ : اور بنایا النَّهَارَ : دن نُشُوْرًا : اٹھنے کا وقت
اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو اوڑھنا اور نیند کو آرام بنایا اور دن کو اٹھنے کا وقت مقرر کیا ۔
حل لغات سباتا ۔ منقطع کردینے والی چیز ۔ رات چونکہ ان کے تعلقات کدوکاوش سے انسان کو جدا کردیتی ہے ۔ اس لئے اسے سبات سے تعبیر کیا ہے ۔ سبات کے معنے خواب و راحت وآسائش کے بھی ہیں ۔ فرج ۔ بلائے ۔ فرات کے معنے عمدہ اور شریں پانی کے ہیں ۔ اجاج ۔ پانی ۔ تلخ ۔
Top