Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 39
وَ كُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ١٘ وَ كُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِیْرًا
وَكُلًّا : اور ہر ایک کو ضَرَبْنَا : ہم نے بیان کیں لَهُ : اس کے لیے الْاَمْثَالَ : مثالیں وَكُلًّا : اور ہر ایک کو تَبَّرْنَا : ہم نے مٹا دیا تَتْبِيْرًا : تباہ کر کے
اور سب کے (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثالیں بیان کیں اور (نہ ماننے پر) سب کا تہس نہس کردیا
39۔ وکلاضربنا لہ الامثال، ان جیسی مشابہ چیزیں تاکہ ان پر کوئی حجت تام ہوجائے ہم کسی کو بھی ہلاک نہیں کرتے مگر ڈرانے کے بعد۔ وکلاتبرتتبیرا۔ یعنی ہم ان کو ہلاک کریں گے ہلاک کرنا۔ اخفش نے ، تبرنا ، کا ترجمہ کیا ہے ہم نے ان کو توڑ دیا زجاج نے کہا کہ کسی چیز کو توڑنے اور ریزہ ریزہ کرنے کو تتبیر کہتے ہیں۔
Top