Ashraf-ul-Hawashi - Al-An'aam : 154
ثُمَّ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِیْۤ اَحْسَنَ وَ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ۠   ۧ
ثُمَّ اٰتَيْنَا : پھر ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتاب تَمَامًا : نعمت پوری کرنے کو عَلَي : پر الَّذِيْٓ : جو اَحْسَنَ : نیکو کار ہے وَتَفْصِيْلًا : اور تفصیل لِّكُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز کی وَّهُدًى : اور ہدایت وَّرَحْمَةً : اور رحمت لَّعَلَّهُمْ : تاکہ وہ بِلِقَآءِ : ملاقات پر رَبِّهِمْ : اپنا رب يُؤْمِنُوْنَ : ایمان لائیں
پھر (ایک بات اور بھی ہے وہ یہ ہے کہ اس سے پہلے ہم نے موسیٰ کو کتاب (توریت) دی نیک (بندے پر پورا فضل کرنے کو اور ہر چیز کا پورا بیان کرنے کو (یا ہر چیز کا اس میں پورا بیان ہے) اور لوگوں کو6 راہ دکھانے کو اور مہربانی کو (یا اس میں ہدایت اور مہربانی ہے) اس لیے کہ وہ اپنے مالک سے ملنے پر یقین لائیں (آخرت پر وہاں کے عذاب اور ثواب پر)
6 یعنی بنی اسرائیل کو۔
Top