Anwar-ul-Bayan - Al-Baqara : 261
مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ
مَثَلُ : مثال الَّذِيْنَ : جو لوگ يُنْفِقُوْنَ : خرچ کرتے ہیں اَمْوَالَھُمْ : اپنے مال فِيْ : میں سَبِيْلِ اللّٰهِ : اللہ کا راستہ كَمَثَلِ : مانند حَبَّةٍ : ایک دانہ اَنْۢبَتَتْ : اگیں سَبْعَ : سات سَنَابِلَ : بالیں فِيْ : میں كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ : ہر بال مِّائَةُ : سو حَبَّةٍ : دانہ وَاللّٰهُ : اور اللہ يُضٰعِفُ : بڑھاتا ہے لِمَنْ : جس کے لیے يَّشَآءُ : چاہتا ہے وَاللّٰهُ : اور اللہ وَاسِعٌ : وسعت والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
جو لوگ اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان (کے مال) کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں اگیں اور ہر ایک بال میں سو سو دانے ہوں اور خدا جس (کے مال) کو چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے، وہ بڑی کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے
(2:261) مثل الذین ینفقون اموالہم فی سبیل اللہ کمثل حبۃ انبتت سبع سنابل فی کل سنبلۃ مائۃ حبۃ۔ مثل الذین ینفقون اموالہم فی سبیل اللہ۔ یہ جملہ مبتدا ہے۔ کمثل حبۃ انبتت سبع سنابل۔ خبر۔ انبتت سبع سنابل صفت ہے حبۃ کی۔ مائۃ حبۃ …… مبتدائ صفت ہے سنابل کی۔ فی کل سنبلۃ … خبر اس عبارت میں مضاف محذوف ہے خواہ مبتداء کی طرف حذف مانا جائے یا خبر کی جانب۔ پہلی صورت میں عبارت ہوگی مثل (انفاق) الذین ۔۔ کمثل حبۃ۔ ترجمہ ہوگا : جو لوگ اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بونے والا جس دانے سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو دانے ہوں۔ دوسری صورت میں عبارت ہوگی مثل الذین ینفقون ۔۔ کمثل باذر حبۃ انبتت۔ اور ترجمہ ہوگا : راہ خدا میں اپنا مال خرچ کرنے والوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بونے والا جس دانے سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو دانے ہوں۔ فی سبیل اللہ۔ سے مراد خدا کی راہ میں کسی مد میں خرچ کرنا ہے۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد جہاد ہے۔ ینفقون۔ مضارع مذکر غائب انفاق (افعال) مصدر۔ سنابل۔ جمع سنبلۃ واحد۔ بال۔ خوشہ۔ حبۃ۔ حب واحد۔ حبوب۔ دانے اناج کے۔ غلہ۔ اناج۔ گندم ۔ جو وغیرہ۔ دوائی وغیرہ کی گولی کو بھی حبۃ یا حب کہتے ہیں یضعف مضارع واحد مذکر غائب۔ مضاعفۃ (مفاعلۃ) وہ بڑھاتا ہے۔ وہ بڑھائے گا۔ واسع۔ وسیع فضل والا۔ کشادہ بخشش والا۔ سعۃ (باب سمع) مصدر۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں سے ہے۔
Top