Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 54
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ
فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ : پھر پینے والے ہو اس پر مِنَ الْحَمِيْمِ : کھولتے پانی میں سے
پھر اس پر گرم پانی پینا ہو گا
پھر اس پر تم کو گرم پانی پینا ہو گا 54۔ تھوہر تو تھوہر ہے ہی اس کا کھانا کتنا مشکل ہے الامان و الھفیظ لیکن تھوہر کھانے کے بعد جب پیاس بھڑکے گی تو فرمایا جا رہا ہے کہ اس سے عذاب دوگنا کرنے کے لیے اس پر گرم پانی پینا ہوگا جو صرف گرم ہی نہیں ہوگا بلکہ کھولتا ہوا پانی ہوگا اور اس کا منظر جو قائم ہوگا اللہ تعالیٰ اس کے دیکھنے سے بھی بچائے لیکن اس کی پوری تفصیلعروۃ الوثقی جلد ہفتم سورة الصافات کی آیت 62 تا 70 میں بیان کردی گئی ہے وہاں سے ملا حظہ کرلیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ اس عذاب سے ہم کو بچائے اور سچے دل سے توبہ کر کے اپنی اصلاح کی بھی کوشش کریں تاکہ آخرت میں اس عذاب سے رستگاری نصیب ہو جس کا بیان کرنا اور سننا بھی طبعت پر ناگوار گزر رہا ہے اور ان آیات کو جو مکی سورتوں میں اکثر بیان کی گئی ہیں صرف زبانی پڑھ کر آگے مت گزر جائین بلکہ پوری دلجمعی کے ساتھ ان کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کریں اور اپنی اصلاح کی سعی میں مصروف ہوں۔ یاد رکھیں کہ اپنی اصلاح کی کود کوشش کرے تو اصلاح ممکن ہو سکتی ہے اور یہ بھی کہ یہ قانون الٰہی ہے جو کبھی غلط نہیں ہو سکتا اور اچھی طرح یاد رکھیں کہ قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے جس میں اللہ کا قانون بیان کیا گیا ہے اس لیے یہ زندوں کے لیے ہے مردوں کے لیے نہیں جیسات کہ ملائیت نے اس کو محض مردوں کو بخشوانے کے لیے خاص کردیا ہے۔ قرآن کریم کو پڑھتے وقت اس کا خیال نہایت ضروری ہے کہ ہر انسان جو اس کو پڑے اور ذہن میں رکھ کر پڑھے کہ میں ایک قانون کی کتاب پڑھ رہا ہوں اس لیے ضروری ہے کہ جو قانون اس میں بیان کیا گیا ہے میں اس کی خلاف ورزی نہ کروں اور نہ ہی مجھ سے اس کی خلاف ورزی ہو اگر یہ بات ذہن میں نہ رکھی تو قرآن کریم پڑنے کا کچ فائدہ نہیں ہوگا اسی چیز کا نام ثواب ہے اگر کسی کو سمجھ میں آجائے ورنہ کیا کرایا سب اکارت چلا جائے گا۔ ایک قانون کسی کو حفظ ہو اور اس کی ہر دفعہ ازبر ہو لنکس اس کے باوجود وہ قانون کی خلاف ورزی کرے تو وہ گرفت سے کبھی بچ نہیں سکتا۔ یہ بات قاریوں ‘ حافظو ‘ مولویوں ‘ پیروں اور مرشدوں کو اور ان کے حواریوں ‘ یاروں ‘ دوستوں اور مریدوں کو اچھی طرح یاد رکھنی چاہئے۔ اللہ ہم سب کو سمجھنے اور سمجھ کر اس کے کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین یارب العالمین ثم آمین۔
Top