Tafseer-al-Kitaab - Al-An'aam : 2
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِیْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا١ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ
هُوَ : وہ الَّذِيْ : جس نے خَلَقَكُمْ : تمہیں پیدا کیا مِّنْ : سے طِيْنٍ : مٹی ثُمَّ : پھر قَضٰٓى : مقرر کیا اَجَلًا : ایک وقت وَاَجَلٌ : اور ایک وقت مُّسَمًّى : مقرر عِنْدَهٗ : اس کے ہاں ثُمَّ : پھر اَنْتُمْ : تم تَمْتَرُوْنَ : شک کرتے ہو
(لوگو، ) وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔ پھر (تمہارے لئے زندگی کی) ایک میعاد ٹھہرا دی اور ایک (دوسری) میعاد (بھی ہے جس کا وقت کسی کو معلوم نہیں مگر) اس کے نزدیک متعین ہے، پھر بھی تم (اس حقیقت پر غور نہیں کرتے اور اس میں) شک کرتے ہو۔
[1] یعنی تمہاری اصل آدم (علیہ السلام) ہیں جن کی نسل سے تم پیدا ہوئے۔ [2] یعنی قیامت کے دن جب انسان از سرنو زندہ کئے جائیں گے اور حساب و کتاب کے لئے اپنے رب کے حضور پیش کئے جائیں گے۔
Top