Tafheem-ul-Quran - Al-Hijr : 41
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ
قَالَ : اس نے کہا ھٰذَا : یہ صِرَاطٌ : راستہ عَلَيَّ : مجھ تک مُسْتَقِيْمٌ : سیدھا
فرمایا”یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے۔23
سورة الْحِجْر 23 " ھٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ" کے دو معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک معنی وہ ہیں جو ہم نے ترجمہ میں بیان کیے ہیں اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ " ھٰذَا طَرِیْقٌ حَقٌّ عَلَیَّ اَنْ اُرَاعِیْہ "، یعنی یہ بات درست ہے، میں بھی اس کا پابند رہوں گا۔
Top